نیویارک،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،آج بھارت کی انٹری،سامنے کمزور حریف سہی،پچ کا خوف باقی،کیا ہوسکتا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں بدھ 5 جون کو پاکستان بلکہ ایشیا کے وقت کے مطابق ایک میچ ہوگا۔نیویارک میں ایک بار پھر گروپ اے کا میچ ہوگا۔بھارت پہلی بار اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔سامنے آئرلینڈ ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،میچ 8،بھارت بمقابلہ آئرلینڈ،نیویارک،بدھ 5 جون رات ساڑھے 7 بجے،پاکستانی وقت
سب سے پہلے یہ جان لیں کہ موسم کیسا ہوگا۔نیویارک سے اچھی نیوز یہ ہے کہ موسم آج کرکٹ کیلئے بہتر ہوگا۔صبح مقامی وقت کے مطابق میچ ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔گرمی ہوگی نہ سردی ہوگی۔
آسان ساجواب یہ ہے کہ بھارت آسانی سے جیت سکتا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈراپ ان پچ،سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقا میچ کا انجام ایک ایسی بات ہوگی جس سے آئرلینڈ کی امیدیں بڑھیں گی۔بھارت کیلئے پریشانی ہوگی لیکن اس کے فینز زیادہ پریشان نہیں ہیں۔بھارتی اوپننگ کیلئے جیسی وال،روہت شرما اور ویرات کوہلی میں سے کس کا انتخاب ہوگا۔یہ بھی دیکھنا ہوگا۔
بھارت یہاں بنگلہ دیش کے خلاف ایک وارم اپ میچ جیت چکا ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ آئرلینڈ ٹیم کو اس سٹیڈیم میں داخلہ کا موقع نہیں ملا،وہ میچ کے روز پہلی بار یہاں ہونگے۔کاغذ پر آئرلینڈ کی ایسی اپوزیشن نہیں ہے جو بھارت کو راتوں کی نیندیں دے سکے لیکن پچ کے حالات کی غیر یقینی نے مقابلے میں ایک نئی جہت کا اضافہ کیا ہے۔ یہ ہندوستانی فریق کے تجربے اور طاقت کو ختم کر دیتا ہے۔ پاکستان کے خلاف حالیہ فتح اور گزشتہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف فتح کے باوجود، پال سٹرلنگ کی قیادت والی ٹیم بھارتی ٹیم کو ایک ناقابل تسخیر قوت سمجھ سکتی ہے، جن کے خلاف وہ اپنے سات مقابلوں میں کبھی نہیں جیت سکے۔ لیکن یہ ایک سیدھا مقابلہ ہونے کا امکان نہیں ہے۔