| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،میچ ٹائی،سپر اوور ڈرامہ،نمیبیا فلم،کامیابی

برج ٹائون،کرک اگین رپورٹ

ICC/Getty Images

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،میچ ٹائی،سپر اوور ڈرامہ،نمیبیا فلم،کامیابی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ

عمان کی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں کامیابی تو ہیڈ لائن نہ بن سکی لیکن نمیبیا جیسی ٹیم کے خلاف صرف 109 رنز تک محدود ہونے کے بعد اسے جواب میں اسی اسکور تک روکنا اس کا کمال تھا۔میچ ٹائی ہوا۔پھر سپر اوور ہوا اور اس میں نمیبیا کا تجربہ کام آیا اور اس نے 11 رنز سے میچ جیت کر کھاتہ کھول دیا۔

برج ٹائون میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے تیسرے میچ میں عمان ٹیم2 بالز قبل صرف 109 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔خالد کیل نے 34 اورذیشا مقصود نے 22 رنزبنائے۔روبن نے 4 اور ویزا نے 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں نمیبیا ٹیم 6 وکٹ پر 109 اسکور تک محدود ہوگئی،یوں میچ ٹائی ہوا۔مہران خان نے 3 وکٹیں لیں۔ایک موقع پر نمیبیا کو جیت کیلئے 16 بالز پر 14 رنز درکار تھے لیکن نہ بن سکے۔آخری اوور میں 5 رنز نہ بن سکے لیکن پھرمیچ ٹائی ہوا۔

سپر اوور میں ڈیوڈ ویزانے پہلی 4 بالز پر 1 چھکے،ایک چوکے،ایک ڈبل اور ایک سنگل کی مدد سے 13 رنزبنائے،آخری 2 بالز پر ان کے کپتان نے 2 چوکے لگاکر اسکور21 کردیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،چوتھا میچ سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقا،کب اور کہاں،کون جیت سکتا

جواب میں عمان ٹیم 10 رنز تک محدود ہوئی۔یہ رواں ایونٹ کا پہلا ٹائی اور سپر اوور شو تھا۔یہ گروپ بی کا میچ تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *