نیویارک،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،پاکستان آج کینیڈا کے مقابل،زندگی کیلئے جیت ضروری،فینزڈرے ہوئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اگر بھارت سے میچ جیتا ہوتا تو 48 گھنٹوں میں ایک ہی اسٹیڈیم میں دوسرا میچ کھیلتے ہوئے پاکستانی ٹیم زیادہ پرجوش ہوتی۔ویسے تو بھارت جیسے میچ کے بعد پاکستان کو گیپ ملنا چاہئے تھا لیکن یہ شیڈول شروع سے کلیئر تھا کہ پاکستان نے نیویارک میں 9 اور 11 جون کو 2 میچز کھیلنے ہیں۔
پاکستان بمقابلہ کینیڈا۔گروپ اے،11 جون ،منگل،ٹی 20 ورلڈکپ لائیو 2024،نیویارک،شام 7 بجکر 30 منٹ
بابر اعظم الیون کے پاس آج کے اہم ترین میچ کیلئے کیا ہے۔جیت اور صرف جیت،مقابلہ کینیڈا سے ہے،ایسوسی ایٹ ٹیم ہے لیکن کیسی۔دیکھیں،اس نے پہلے میچ میں امریکا کے خلاف 194 رنزبباکر بتایا کہ تگڑی بیٹنگ لائن ہے،وہ تو بد قسمتی سے ہارگئے لیکن دوسرے میچ میں انہوں نے آئرلینڈ کو 137 رنز کے ساتھ بائولنگ کی مدد سے بعد میں قابو کیا اور بتایا کہ بائولنگ لائن بھی اچھی ہے۔گویا آئرش ٹیم نے پہلے میچ سے بہت کچھ سیکھا اور دوسرے میچ میں کہیں بڑے نام کو شکست دی۔
گیری کرسٹن کی وارننگ اور راہ فرار،وسیم اکرم نے اصل وجہ بتادی،شاہد آفریدی کی نئی تجویز
پاکستان کا عالم یہ تھا کہ پہلے امریکا کے خلاف 159 رنزکر کے سپر اوور میں میچ ہارا۔پھر بھارت کو 119 تک محدود کرکے 6 رنز سے شکست کھائی۔
پاکستان گزشتہ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنلسٹ ہے لیکن آج کینیڈا کے خلاف شکست سے باہر ہوسکتا ہے۔بڑے ممالک میں بڑ نام ورلڈ ٹی 20 کپ سے ابہر ہونے والا پہلا ملک بنن جائے گا۔ایونٹ میں کچھ روز زندہ رہنے کیلئے پاکستان کی جیت اور اچھے مارجن سے جیت بہت ضروری ہے۔جیت سے ایک تو دوسرے میچز کے نتائج پاکستان کی پوری قوم کیلئے اہم ہونگے،ساتھ میں اگر ضرورت پڑی تو آئرلینڈ کے خلاف میچ سیمی فائنل کا روپ دھارسکتا ہے۔
عثمان خان یا شاداب خان میں سے ایک ڈراپ ہوگا،ان کی جگہ صائم ایوب کھیلیں گے۔
نیویارک کے نسائو اسٹیڈیم میں ایک نئی پچ متعارف ہوگی جو بیٹنگ کیلئے مشکلات کا سبب بنے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم بہتر رہنے کا امکان ہے۔