نیویارک،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،سنائپرز،پولیس دستے،چاروں روڈز بند،پاک بھارت میچ کیلئے بڑی امریکی سکیورٹی۔پاکستان اور بھارت کے 9 جون کے ٹی 20 ورلڈکپ میچ سکیورٹی کیلئے امریکا میں کھیلوں کی تاریخ کی سب سے بڑی سکیورٹی ہوگی۔سنائپرز ہونگے،سادہ وردی میں پولیس اہلکار اسٹیڈیم میں ہونگے،اسٹیڈیم کی چاروں جانب کی سڑکیں بند ہونگی۔
ناساؤ کاؤنٹی کے پولیس کمشنر پیٹرک رائڈر نے کہا ہے کہ یہ اس کاؤنٹی کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی سیکیورٹی ہے۔میں آپ کو یہ ضمانت بھی دے سکتا ہوں کہ 9 جون کو ناساؤ کاؤنٹی میں یہ سب سے محفوظ جگہ ہے۔نیو یارک میں ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کے دوران پولیس کے سنائپرز گشت کریں گے۔پولیس افسران کی طرف سے چوبیس گھنٹے سیکیورٹی بھی رکھی جائے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ میچ کو نشانہ بنانے والے مظاہرین کے ذریعے پچوں کو نقصان نہ پہنچے۔
ناساؤ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اسٹینڈ بائی پر ٹیموں، ہجوم میں ڈیوٹی پر موجود سادہ لباس پولیس افسران اور ماہر اسنائپرز کے ساتھ پنڈال میں سیکورٹی بڑھا کر جواب دیا ہے۔گراؤنڈ کے آس پاس کی سڑکیں بند کر دی جائیں گی اور آئزن ہاور پارک کے قریب لینڈ کو بھی ڈرون سے خطرہ کم کرنے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔