کرک اگین رپورٹ
ٹی20 ورلڈکپ 2024،گروپ اے میں امریکا،آئرلینڈ اور کینیڈا کے اسکواڈز وریکارڈز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 اسکواڈز میں ٹاپ 10 ٹیموں کے اسکواڈز،میچز شیڈول اور ریکارڈزکا ذکر ہوچکا،یہاں ہم چھوٹی ٹیموں کا تذکرہ گروپ کے حساب سے ایک ساتھ کریں گے۔سب سے قبل گروپ اے کو دیکھتے ہیں۔
گروپ اے میں پاکستان،بھارت اسکواڈز کا ذکر کیا جاچکا،باقی 3 ٹیموں کے اسکواڈز وریکارڈز دیکھتے ہیں۔
آئرلینڈ ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ
پال اسٹرلنگ (کپتان)، مارک ایڈیر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، جوش لٹل، بیری میک کارتھی، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ، کریگ ینگ۔
کینیڈاٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ
سعد بن ظفر (کپتان)، ہارون جانسن، دلون ہیلیگر، دلپریت باجوہ، ہرش ٹھاکر، جیریمی گورڈن، جنید صدیقی، کلیم ثنا، کنورپال تتھگور، نونیت دھالیوال، نکولس کرٹن، پرگٹ سنگھ، رویندرپال سنگھ، ریان خان پٹھان، شوا . ریزرو: تاجندر سنگھ، آدتیہ وردھاراجن، عمار خالد، جتندر ماتارو، پروین کمار
ریاستہائے متحدہ امریکا کا ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ
مونانک پٹیل (کپتان)، ایرون جونز، اینڈریز گوس، کوری اینڈرسن، علی خان، ہرمیت سنگھ، جیسی سنگھ، ملند کمار، نثارگ پٹیل، نتیش کمار، نوشٹش کینجیگے، سوربھ نیتھرالواکر، شیڈلی وان شالکوک، اسٹیون ٹیلر، شایان جہانگیر۔ ریزرو کھلاڑی: گجانند سنگھ، جوانوئے ڈریسڈیل، یاسر محمد۔
آئرلینڈ ریکارڈز
آئرلینڈ 2009 سے 2022 تک 7 آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کھیل چکا،متعدد اپ سیٹ کئے ہیں اور اپنے اولین ایونٹ میں وہ سپر 8 میں بھی گیا تھا۔اب تک 25 میں سے 7 میچز جیتے اور 15 ہارے ہیں۔3 میچز بے نتیجہ تھے۔
امریکا کا ریکارڈ
امریکا پہلی بار ٹی 20 ورلڈکپ کھیل رہا ہے۔
کینیڈا کا ریکارڈ
کینیڈا بھی پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کھیلے گا۔