دبئی،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 وارم میچز،بھارت کا ایک میچ کھیلنے سے انکار،پاکستان محرومی پر مجبور۔بھارت امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے صرف ایک وارم اپ میچ کھیلے گا، جس سے آئی سی سی ایونٹس کے لیے اپنی سابقہ تیاریوں جیسی نہیں ہو گی ،ماضی میں انھوں نے ہمیشہ دو وارم اپ میچ کھیلے ۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے میچ نیویارک میں منعقد کرنے پر اصرار کیا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ منتظمین، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) اور کرکٹ ویسٹ انڈیز (CWI) نے فلوریڈا میں وارم اپ گیم کی تجویز پیش کی ہے۔ تاہم، ہندوستانی کھلاڑی، وسیع سفر سے تھکے ہوئے ہونگے اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی وجہ سے 2 میچ نہیں کھیلنا چاہتے۔اس لئے ایک میچ کھیلنا چاہتے ہیں۔آئی سی سی نے عندیہ دیا ہے کہ شیڈول آنے والے دنوں میں جاری کر دیا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے علاوہ بیشتر دیگر ٹیمیں دو دو وارم اپ میچ کھیلنے والی ہیں۔پاکستانی ٹیم 2 میچز سے محروم رہے گی،صرف ایک میچ ہی شاید کھیل سکے اور وہ بھی ممکن نہ ہوسکے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا شیڈول،پاکستانی ٹائمنگ کے ساتھ
انگلینڈ اور پاکستان اس وقت دو طرفہ سیریز میں شامل ہیں، جو 30 مئی کو ختم ہو رہی ہے، جس کے باعث ان کے پاس وارم اپ میچز کے لیے ناکافی وقت ہے۔ ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہو رہا ہے، تجویز ہے کہ وارم اپ گیمز ممکنہ طور پر 25 سے 26 مئی تک ہوں گے۔ بھارتی ٹیم کو ابتدائی طور پر آئی پی ایل لیگ مرحلے کے اختتام کے فوراً بعد 21 مئی کو نیویارک کے لیے روانہ ہونا تھا۔ تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ٹیم دو حصوں میں 25 اور 26 مئی کو روانہ ہوگی۔