کابل۔کرک اگین رپورٹ۔ٹی 20 ورلڈکپ 2026،افغانستان سکواڈ کااعلان،کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
اے سی بی نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا، تجربہ کار لیگ اسپنر راشد خان 7 فروری سے شروع ہونے والے اور مشترکہ طور پر بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے میگا ایونٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔تجربہ کار فاسٹ باؤلر نوین الحق کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ عبداللہ احمد زئی افغانستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرنے والے ہیں۔افغانستان کو گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور کینیڈا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔راشد خان کی قیادت میں ٹیم 8 فروری 2026 کو چنئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
راشد خان (کپتان)، ابراہیم زدران، رحمن اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، درویش رسولی، صدیق اللہ اتل، شاہد کمال، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، محمد اسحاق، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الحق، فضل الحق احمد فاروقی، عبداللہ فاروقی۔
