| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان کے 3 کھلاڑی مکمل ناکام،سلیکشن رسک،پرفارمنس صفر

کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان کے 3 کھلاڑی مکمل ناکام،سلیکشن رسک،پرفارمنس صفر۔ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سے قبل پاکستانی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلیاں ناگزیر ہوچکی ہیں،ایسا لگتا ہے کہ امریکا میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے ابتدائی مرحلہ میں اگر پاکستان نے یہ تبدیلیاں نہیں کیں تو ٹیم پہلے مرحلہ سے باہر ہوجائے گی۔

اعظم خان

یہ کھلاڑی گزشتہ 12 اننگز میں 9.78 کی معمولی اوسط سےصرف 88 رنزبناسکا ہے،وکٹ کیپنگ میں متعدد کیچز ڈراپ کئے ہیں،سلیکشن پر سوالات ہیں۔

شاداب خان

نام نہاد آل رائونڈر کے حالات یہ ہیں کہ اپنے آخری 6 ٹی 20 میچز میں 13 کی اوسط سے صرف 66 رنزبناسکے،بائولنگ میں قریب دس کی اوسط سے صرف 3 وکٹیں ہیں۔

محمد عامر

ان کے حالات ایکشن کے عین مطابق ہیں۔ریٹائرمنٹ سے واپسی کے بعد سے 7 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 9 سے زائد کی اوسط سے صرف 5 وکٹیں ہیں۔

پاکستانی ٹیم کو شاہین،نسیم اور عباس آفریدی نے بھی مایوس کیا ہے۔ریگولر اسپنر ایک ابرار احمد ہیں،ان کا انحصار امریکی پچز پر ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *