| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،آسٹریلیا اپنے ہی اعلان کردہ اسکواڈ میں تبدیلی کرگیا

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ،آسٹریلیا اپنے ہی اعلان کردہ اسکواڈ میں تبدیلی کرگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2024۔آسٹریلیا اپنے اسکواڈ کے اعلان کردہ پروگرام میں تبدیلی کرگیا۔پہلے اعلان کیا تھا کہ 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو پلیئر صرف ایک جائے گا،اب معلوم ہوا ہے کہ ایک اور کرکٹر کا بھی انتخاب ہوگیا ہے۔

آسٹریلیا ورلڈ کپ کے لیے  2 متبادل پلیئرزلے کر جارہا ہے، جس میں جیک فریزر-میک گرک اور میتھیو شارٹ کو 16ویں اور 17ویں اسکواڈ کے ممبران کے طور پر نامزد کیا گیا۔

آسٹریلیا کے چیئر آف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا  تھا کہ جب عارضی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا تو آسٹریلیا صرف ایک ریزرو  کھلاڑی کیریبین میں لے جائے گا، لیکن امکان ہے کہ وہ فارم میں موجود فریزر میک گرک کو شارٹ کے ساتھ نامزد کیا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *