لاہور،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ شکست،پاکستان کرکٹ میں پہلی بڑی تبدیلی،کپتانی پر نیا راستہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی عبرتناک شکست کے بعد پہلی بڑی تبدیلیوں کی نیوز بریک ہوئی ہے۔7 رکنی سلیکشن کمیٹی ختم کی جارہی ہے۔اس کی جگہ کم افراد پر سلیکشن کمیٹی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی تعداد پی سی نی بے 7 کی تھی۔کوئی سربراہ نہ تھا لیکن اب 3 ماہ بعد ہی محسن نقوی اپنےفیصلے پر یوٹرن لینے والےہیں اور نئی سلیکشن کمیٹی بنائیں گے اور اس کا سربراہ بھی ہوگا،اس سے پہلے پی سی بی نے سربراہ کے بغیر اکثریتی بنیاد پر فیصلوں کا کہا تھا۔اس سے قبل وہاب ریاض چیف سلیکٹر تھے لیکن اب وہابریاض سمیت کئی کی چھٹی ہوگی۔
ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ پر مزید فیصلے ہونگے۔بابر اعظم کی کپتانی پر کوئی فیصلہ ابھی نہیں ہوگا،اس لئے کہ پاکستان کی محدود اوورز کی کوئی سیریز نومبر سے پہلے نہیں ہے۔پی سی بی نے کپتانی کے معاملہ پر نیا راستہ لیا ہے۔