| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ فائنل،جنوبی افریقا بھارت میں کون مہاراج،سابقہ ریکارڈز،اہم معلومات،روایات

بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ فائنل،جنوبی افریقا بھارت میں کون مہاراج،سابقہ ریکارڈز،اہم معلومات،روایات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں اور کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا فائنل کل ہفتہ 29 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلاجائے گا۔یہ ایک مرتبہ کے ٹی 20 چیمپئن بھارت اور کبھی بھی فائنل نہ کھیلنے والے جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔جب یہ واضح ہوا کہ جنوبی افریقا کا یہ پہلا آئی سی سی ایونٹ فائنل ہے تو پھر یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ بھارت اور جنوبی افریقا اس سے قبل کبھی کسی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں نہیں کھیلے۔ہاں ناک آئوٹ میچز کی بات ہوتو دس برس قبل 2014 میں بھارت اور جنوبی افریقا ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلے تھے جو بھارت نے جیت لیا تھا۔

ایسا بھی پہلی بار ہوگا کہ ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم ٹرافی اٹھائے گی کیونکہ جنوبی افریقا اور بھارت دونوں نے کوئی میچ نہیں ہارا۔دونوں ناقابل شکست ہیں اور دونوں اپنے گروپس میں پہلے نمبر پر تھے۔

بھارت 2007 کے بعد سے کوئی ٹی 20 ورلڈکپ نہیں جیتا اور 2011کے بعد سے کوئی ورلڈکپ نہیں اٹھاسکا،ہاں 2013 کی چیمپئنز ٹرافی ضرور جیتی تھی۔

جنوبی افریقا 9 ورلڈکپ اور 9 ٹی 20 ورلڈکپ (بشمول 2024) کھیل چکا۔گویا 18 واں مجموعی ایونٹ ہے۔17 بار کسی بھی ایونٹ کے فائنل تک نہیں پہنچا،ایسا پہلی بار ہے کہ وہ فائنل تک آیا ہے۔جنوبی افریقا کرکٹ کیلئے اہم دن ہوگا۔

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان اب تک مجموعی طور پر26 ٹی 20 میچز کھیلے گئے ہیں۔بھارت نے 14 جیتے ہیں اور جنوبی افریقا 11 اپنے نام کرسکا ہے۔ایک میچ بے تیجہ تھا۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں جو 6 میچز کھیلے گئے،ان میں بھی بھارت 4 فتوحات کے ساتھ آگے ہے،۔پروٹیز صرف 2 میچ نام کرسکے۔اہم بات یہ ہے کہ دونوں کے آخری ٹی 20 ورلڈکپ میچ میں جنوبی افریقا کامیاب ہوا تھا جب 2022 کے ایونٹ میں پرتھ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو5 وکٹ سے ہرادیا تھا۔

برج ٹائون بارباڈوس میں ہفتہ 29 جون کو بارش کی پیش گوئی ہے لیکن مقامی وقت صبح ساڑھے 10 سے میچ ٹائم سے دوپہر 2 بجے تک بارش کے کم امکانات ہیں ،پہلے روز 190 اضافی منٹ ہونگے،اس وقت کے اندر کسی اوور کی کٹوتی نہیں ہوگی۔190 منٹ ضائع ہونے کے بعد اوورز کٹیں گے۔کم سے کم 10 اوورز فی اننگ کا میچ ضروری ہوگا۔اگر نہ ہوسکا تو متبادل دن اتوار کا موجود ہے۔میچ وہاں سے شروع ہوگا جہاں رکا ہوگا،2 روز بھی فیصلہ نہ ہوا تو جنوبی افریقا اور بھارت مشترکہ طور پر ٹی 20 چیمپئن ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *