| | | | | | |

نیویارک میں ٹی 20 ورلڈکپ میچ،سری لنکا بد ترین ٹوٹل کرکے بھی جما رہا،پروٹیز آخرکامیاب

نیویارک،کرک اگین رپورٹ

نیویارک میں ٹی 20 ورلڈکپ میچ،سری لنکا بد ترین ٹوٹل کرکے بھی جما رہا،پروٹیز آخرکامیاب۔سری  لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ گلے پڑگیا۔گروپ ڈی کے اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیم  اننگ کی 5 بالیں قبل صرف 77 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔4 کھلاڑی کپتان ہاسارنگا سمیت  صفر پر گئے۔3 کھلاڑی ڈبل فیگر کو چھوسکے۔کوشال مینڈس نے 19 اورکامنڈو مینڈس نے11 رنزبنائے۔تجربہ کار ایجلیو میتھیوز 16 کرسکے۔پروٹیز پیسر انرچ نورتج نے کیریئر بیسٹ 4 اوورز میں صرف 7 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔یہ سری لنکا کا ٹی 20 کرکٹ تاریخ کا اب تک کا کم ترین مجموعہ ہے۔اس سے قبل اسکا اسکور82 اور ٹی20 ورلڈکپ میں 87 تھا۔

سری لنکا کا ٹا س جیر کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط تھا۔پروٹیز کو بعد میں ہدف کے حصول میں تھوڑی مشکلات پیش آئیں،جس سے ظاہر ہوا کہ پچ بھی مشکل تھی۔سری لنکن گیند بازوں نے 23 پر 2 وکٹ لینے کے فوری بعد 2 آسان کیچز بھی ڈراپ کئے۔ریزا ہینڈرکس 4 اور کپتان ایڈن مارکرم 12 رنزبناسکے۔ڈی کاک 20 رنزبناکر 51 کے اسکور پر گئے۔آئی لینڈرز بائولرز نے بہرحال جان ماری۔سری لنکا کو چوتھی کامیابی58 کے اسکور پر ملی لیکن پروٹیز جیت گئے۔

جنوبی افریقا کو 78 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں مشکلات رہیں اور ٹیم  17 ویں اوور میں   اننگ کی22 گیندیں قبل 4 وکٹ پر یہ اسکور پورا کرسکی اور 6 وکٹ سے جیت کر قیمتی 2 پوائنٹس لے گئی،وینیندو ہاسارنگا نے 22 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *