| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،عمان کا کپتان تبدیل،اسکواڈ کا اعلان،میچز کا شیڈول

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ،عمان کا کپتان تبدیل،اسکواڈ کا اعلان،میچز کا شیڈول۔عاقب الیاس کو ذیشان مقصود کی جگہ عمان ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیاہے ۔ عمان نے ویسٹ انڈیز اور ریاستہائے متحدہ امریکہ (یو ایس اے) میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔مقصود میگا ایونٹ کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔الیاس جولائی 2023 سے اب تک 2 ون ڈے اور 7 ٹی 20 میچوں میں عمان کی قیادت کر چکے ہیں۔ 31 سالہ آل راؤنڈر نے ابوظہبی میں ہانگ کانگ کے خلاف 2015 میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے اب تک 48 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے عمان کی ٹیم

عاقب الیاس (کپتان)، ذیشان مقصود، کشیپ پرجاپتی، پراتک اٹھاولے (وکٹ کیپر)، آیان خان، شعیب خان، محمد ندیم، نسیم خوشی (وکٹ کیپر)، مہران خان، بلال خان، رفیع اللہ، کلیم اللہ، فیاض بٹ، شکیل احمد

ریزرو: جتندر سنگھ، سمے شریواستو، سفیان محمود، جے اوڈیدر۔

ٹی 20 ورلڈکپ۔گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان

عمان کے میچز کا شیڈول

اتوار 02-جون-24 نمیبیا بمقابلہ عمان صبح 6:00 بجے (جون 03) بارباڈوس

بدھ 05-جون-24 آسٹریلیا بمقابلہ عمان صبح 6:00 بجے

اتوار 09-جون-24 عمان بمقابلہ سکاٹ لینڈ 10:30 شام، اینٹیگوا

جمعرات 13-06-2024 انگلینڈ بمقابلہ عمان 12:30

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *