| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ پاکستان،بھارت ریکارڈز،کس کے سیمی فائنل زیادہ،فائنل میں کون آگے

کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ پاکستان،بھارت ریکارڈز،کس کے سیمی فائنل زیادہ،فائنل میں کون آگے۔ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ یا ٹی 20 ورلڈکپ کہانی میں یہ ہے کہ پاکستان کے ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز اور بھارت کے ٹی 20 ورلڈ کپ ریکارڈز دیکھتے ہیں۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے آغاز میں کچھ روز ہی باقی ہیں۔ایسے میں پاکستان کا آفیشل اسکواڈ تاحال جاری نہیں ہوا۔آج کل میں ہونے والا ہے۔پاکستان اس وقت کہاں کھڑا ہے اور اس کے کیا حالات ہیں،اس کے ساتھ اس ایونٹ میں کیا ہونے والا ہے،اس کے جائزے کیلئے پہلے یہ جان لیں کہ ماضی کیسا تھا۔تاریخ کے گزشتہ 8 ٹی 20 ورلڈکپ میں اس کی کارکردگی جان لیں۔

پاکستان تاریخ کے پہلے ٹی 20 ورلڈکپ 2007 کے فائنل تک پاکستان پہنچا تھا،رنراپ رہا۔اتفاق سے اب تک کے 8 ویں و آخری ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے فائنل تک آیا،اتفاق سے پھر رنر اپ بنا۔مجموعی طور پر پاکستان نے 3 بار فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔2 بار رنراپ بنا۔ایک بار 2009 میں وہ چیمپئن بنا۔پاکستان کا سیمی فائنل تک سفر کب تک رہا۔کیسا رہا۔پاکستان 2014 اور پاکستان 2016 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں سیمی فائنل نہ کھیل سکا اور سپر 10 تک اس کا سفر رہا۔اس کے علاوہ 3 ایونٹس2010 اور 2012 کے ساتھ 2021 کے ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل تک پہنچا۔مجموعی طور پر 8 ٹی 20 ورلڈکپ کے 6 سیمی فائنلز پاکستان نے کھیلے ہیں،ان میں سے 3 بار فائنل تک بھی آیا۔گویا 3 سیمی فائنلز جیتے اور 3 ہارے اور فائنل ایک بار جیتا،2 بار ناکام ہوا۔

ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز،تاریخ کے 5 بڑے ہدف،کامیابی کے ساتھ تعاقب مکمل

اس کے مقابل بھارت کا جائزہ لیں تو اس کا ریکارڈ پاکستان کے مقابل نہایت ہی کمزور ہے۔بھارت 8 ٹی 20 ورلڈکپ میں  4 بار سیمی فائنل تک بھی نہ پہنچ سکا اور سپر  8 سے سپر 12 تک سے باہر ہوا۔گویا پاکستان سے 2 بار زائد اس کی پہلے چھٹی ہوئی۔پھر بھارت کو کل ملا کر 4 سیمی فائنلز کھیلنا نصیب ہوا۔اس میں 2 بار جیتا اور فائنل کھیلا۔2 بار سیمی فائنل سے چھٹی ہوگئی۔2007 میں فائنل کھیل کر چیمپئن بنا اور 2014 میں فائنل ضرور کھیلا لیکن رنراپ رہا اور بس۔پاکستان سے کم بار فائنل کھیلنا اس کے نصیب میں رہا۔یوں پاکستان بھارت کے 4 سیمی فائنل کے مقابل 6 سیمی فائنل کے ساتھ آگے ہے۔بھارت کے 2 فائنلز کے مقابلہ میں پاکستان کے 3 فائنل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *