عمران عثمانی
ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز،اب تک کے 14 بڑے ٹوٹل،200 پلس کے تمام میچز،بڑا کامیاب ہدف کون سا رہا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی آمد آمد ہے،اس کے حوالہ سے تیاریاں اور توجہ اب مرکوز ہوچکی ہے۔کرک اگین نے یہاں ان صفحات پر اس سے قبل ٹی 20 چیمئنز،رنر اپ،ہر ٹی 20 ورلڈکپ کہانی،اب تک کے تمام 8 ورلڈ ٹی 20 ایڈیشن کا الگ الگ ذکر کیا ہے۔اب یہاں سے ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز،اہم میچز،سنسنی خیز لمحات کے ساتھ متعدد موضوعات کا احاطہ ہوگا۔یہی نہیں اس کے بعد کرک اگین 2024 کے ٹی 20 ورلڈکپ پر بھی مزید کچھ اہم باتیں شائع کرے گا۔تمام 4 گروپس کا الگ الگ جائزہ،متوقع کوالیفائرز اور سپر 8 کی ان کی پوزیشن سمیت باہمی میچز ریکارڈ کے منظرنامہ میں متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا انتخاب کرے گا۔
ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز،اب تک کے 14 بڑے ٹوٹل،200 پلس کے تمام میچز
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے 8 ٹورنامنٹ میں اب تک کے سیکڑوں میچز میں صرف 14 بار ہی ٹیمیں 200 یا اس سے زائد اسکور کرسکی ہیں۔ان میں پاکستان نے ایک بار یہ کام کیا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی کسی بائولنگ کے خلاف دنیا کی کوئی ٹیم 200 یا اس سے زائد ٹوٹل نہیں بناسکی ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کا بڑا مجموعہ۔سری لنکا نے کینیا کے خلاف 6 وکٹ پر 260 رنز کے ساتھ14 ستمبر 2007 کو جوہانسبرگ میں کیا۔انگلینڈ کا جنوبی افریقا کے خلاف 230،جنوبی افریقا کا انگلینڈ کے خلاف 229،بھارت کا انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹ پر 218 اسکور،جنوبی افریقا کا سکاٹ لینڈ کے خلاف5 وکٹ پر 211 رنز،بھارت کا افغانستان کے خلاف 2 وکٹ پر 210 رنز۔جنوبی افریقا کا افغانستان کے خلاف 5 وکٹ پر 209 اسکور،جنوبی افریقا کا ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 وکٹ پر 208 اسکور،ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقا کے خلاف 6 وکٹ پر 206 اسکور،ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کے خلاف 6 وکٹ پر 205 اسکور،جنوبی افریقا کا بنگلہ دیش کے خلاف 5 وکٹ پر 205 اسکور،پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف 5 وکٹ پر 201 رنز،انگلینڈ کا بھارت کے خلاف 6 وکٹ پر 200رنز اور نیوزی لینڈ کاآسٹریلیا کے خلاف3 وکٹ پر 200 رنز اب کی 14 ٹی 20 ورلڈکپ ڈبل سنچری ٹیم اننگز ہیں۔
یوں جنوبی افریقا 5 بار ڈبل سنچری اسکور کرچکا ہے لیکن اس کے خلاف بھی 2 بار ٹیموں نے یہ منزل پائی ہے۔آخری ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 200 رنز ٹوٹل کئے۔
ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں بڑا مجموعہ جو بعد میں بیٹنگ کرکے یاہدف کے تعاقب میں حاصل کیا گیا ہے،وہ 230 رنز ہے،جو انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف 2 بالز قبل پوراکیا،یہ میچ ممبئی میں 18 مارچ 2016 میں کھیلا گیا تھا۔