کرک اگین ڈاٹ کام
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کے بغیر دن گزرگیا ہے۔میزبان آسٹریلیا آئر لینڈ کو 42 رنز سے ہراکر ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے ۔
ادھر انگلش ٹیم کو اب ٹاپ 2 پوزیشن کے لئے پیش قدمی کرنی ہے۔اسکا نیوزی لینڈ سے بڑا میچ کل سر پر آپڑا ہے۔چونکادینے والی بات یہ ہے کہ اس کے مرکزی آل رائونڈر بین سٹوکس نے ٹریننگ میں مسلسل دوسرے روز شرکت نہیں کی۔خیال ہے کہ ان کو کورونا ہے۔انگلش ٹیم انتظامیہ کا اصرار ہے کہ وہ کل کھیلیں گے۔
ویرات کوہلی کی لیک کرنے والا پکڑا گیا۔پرتھ ہوٹل انتظامیہ نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کی شکایت پر سخت ایکشن لیا ہے اور فوری کارروائی کی ہے۔تحقیق کی روشنی میں علم ہوا کہ ویڈیو بنانے والا ہوٹل اسٹاف ممبر تھا،جس پر اسے نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ہوٹل انتظامیہ نے معافی مانگ لی ہے۔
ویرات کوہلی ویڈیو لیکن سے درجن بھر ٹیمیں پریشان ہوگئی ہیں۔انہوں نے اپنی پرائیویسی کے لیک ہونے کے ڈر سے ہوٹل روم لاک کر دیئے ہیں ۔اسٹاف ممبران سے دوری اختیار کر لی ہے ۔
ادھر افغانستان کا بھی کل سری لنکا سے اہم میچ ہے ،اس کے اوپنر حضرۃ اللہ زازائی ان فٹ ہیں،شرکت مشکوک ہے۔