کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ کے رولز،قوانین،19 ٹیموں کے اسکواڈز جاری،پاکستان خالی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے آغاز میں اب ایک عشرہ باقی بچا ہے۔اس حوالہ سے اہم باتیں جاننا ضروری ہیں۔
سب سے پہلے یہ جان لیں کہ پہلی بار ٹی 20 ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں شریک ہونگی۔ان کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر 8 میں جائیں گی،جہاں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ہر ٹیم وہاں 3،3 میچزکھیلے گی اور دونوں گروپس کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کیپلیئنگ کنڈیشنز یا رولز
کوئی بھی میچ جو ٹائی ہوگا۔ ایک سپر اوور کھیلا جائے گا اور اگر سپر اوور ٹائی ہو جائے گا تو اس کے بعد کے سپر اوور اس وقت تک کھیلے جائیں گے جب تک کہ کوئی فاتح نہ ہو۔گویا کسی میچ کا متبادل دن نہیں ہوگا۔
ایونٹ کے سیمی فائنل اور فائنل مرحلے میں تمام ناک آؤٹ میچز کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اضافی وقت بھی دستیاب ہے۔دونوں سیمی فائنلز کے لیے کل 250 منٹ کا اضافی وقت دستیاب ہے، پہلے سیمی فائنل کے ساتھ 26 جون کو دن کے کھیل کے اختتام پر 60 منٹ دستیاب ہوں گے اور 27 جون کو مزید 190 منٹ دستیاب ہوں گے۔
27 جون کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں مقررہ دن اضافی 250 منٹ دستیاب ہیں،اس کا متبادل دن نہیں ہوگا۔ 29 جون کو ہونے والے فائنل کا ریزرو ڈے 30 جون ہے۔
پاکستان کے علاوہ بیس میں سے 19 ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان ہوچکا ہے۔پاکستان نے نہیں کیا۔یہ کمزوری کی دلیل ہے۔
گروپ اے: بھارت، پاکستان، امریکہ، آئرلینڈ، کینیڈا
گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان
گروپ سی: ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی
گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال