گیانا،کرک اگین رپورٹ
ICC /Getty Images
ٹی 20 ورلڈکپ دوسرا سیمی فائنل،بھارت کا انگلینڈ کو دیا گیا ہدف کافی،کون جیتنے والا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل قریب بارش کے بڑے خطرے اور بھارت کو سپر8 ٹیبل کی بنیاد پر فائنل ٹکٹ ملنے کے خطرہ سے باہر ہوگیا ہے۔
گیانا میں مسلسل اور وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارش کے دوران متعدد وقفوں اور تاخیر کے ساتھ بھارتی اننگ مکمل ہوگئی ہے۔بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے172 رنزکا ہدف دیا ہے۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھلایا تھا جس نے 7 وکٹوں پر 171 رنزبنائے۔روہت شرما39 بالز پر 57 اور سوریا کمار یادیو 36 گیندوں پر 47 رنزکے ساتھ ٹاپ پر تھے۔ویرات کوہلی 9 اور ہردک پانڈیا 23 بناگئے۔رویندرا جدیجا نے آخر میں رنز کی لوٹ مار کی اور 9 بالز پر17 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سےکرس جارڈن نے رنزدت کر 2 وکٹیں لیں۔
کیا یہ اسکور بھارت کیلئے بہت ہے۔بظاہر بہتر ہے لیکن پچ مشکل نہیں ہے۔انگلش بیٹرز بہتر انداز میں اسکور پورا کرسکتے ہیں۔2 برس قبل بھی بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 6 وکٹ پر 168 رنزبنائے تھے،انگلینڈ نے16 اوورز میں بناکسی نقصان کے ہدف پورا کیا تھا۔