کنگسٹن،کرک اگین رپورٹ
ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنل،آسٹریلیا باہر؟افغانستان کے پاس 2،بنگلہ دیش کے پاس بھی راستہ۔ٹی 20 ورلڈکپ،سیمی فائنل کی چابی افغانستان کے ہاتھ،صبح کا میچ کیسے جیتنا ضروری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 کا آخری میچ،گروپ1 کا آخری مقابلہ اور سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم یا ایک ساتھ 2 ٹیوں کا فیصلہ۔
افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش۔ٹی 20 ورلڈکپ 2024،سپر 8۔گروپ 1،میچ 52،کنگسٹن جمیکا۔25 جون منگل صبح ساڑھے 5 بجے۔
بنگلہ دیش کے حالات خراب رہے ہیں۔وہ تمام دونوں میچز ہارا ہے۔وہ افغانستان کا مزا خراب کرسکتا ہے لیکن آسٹریلیا کو ہرانے والی افغانستان کرکٹ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور ہسٹری میں پہلی بار سیمی فائنل کا اعزاز سامنے ہے۔بس تھوڑی محنت کی ضرورت ہوگی۔
بھارت ٹی 20 ورلڈکپ سیی فائنل میں،آسٹریلیا اخراج کے دروازے پرپہنچ گیا
ایک بات نہایت خطرناک ہوگی،بارش کی پیش گوئی ہوگی اور خوب ہے ،مزا خراب لیکن میچ تو ہوگا۔نہ بھی ہوا تو افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
اسی گروپ میں رات کے کھیلے گئے آسٹریلیا بھارت میچ کے بعد صورتحال کلیئر ہوگئی ہے کہ اس میچ میں کسے کیسے کھیلنا ہے۔آسٹریلیا ہارگیا ہے۔بھارت جیت گیا ہے اور سیمی فائنل میں ہے۔آسٹریلیا قریب باہر ہوگیا۔
افغانستان سیمی فائنل کیسے کھیل سکتا
افغانستان ایک رن سے جیتے یا ایک وکٹ سے بھی جیتے تو سیمی فائنل کنفرم ہوگا۔
بارش ہوئی تو کیا ہوگا
بارش ہونے کی صورت میں بھی افغانستان ایک پوائنٹ لے کر سیمی فائنل میں ہوگا۔
بنگلہ دیش کے پاس کیا موقع
بنگلہ دیش 62 رنز سے جیت کر یا مطلوبہ ہدف 12 اوورز میں پورا کرکے سیمی فائنل کھیل سکتا ہے کیونکہ ایسے میں اس کے آسٹریلیا اور افغانستان کے پوائنٹس برا بر ہونگے لیکن افغانستان 62 رنزکے مارجن کی وجہ سے
آسٹریلیا سے نیٹ رن ریٹ بہتر کرلے گا۔
افغانستان ہارے،بنگلہ دیش جیتے،پھر بھی آسٹریلیا کا سیمی فائنل ہوسکتا ہے کہ بنگلہ دیش افغانستان سے 62 رنز کے کم مارجن سے جیتے۔ایسی جیت کا نہ اسے فائیدہ اور ایسی شکست کا آسٹریلیا کا فائیدہ ہوگا۔
افغانستان اب تک اپنے اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان پر انحصار کرتا ہے۔ان کا اس بار چلنا بہت ضروری ہے۔
آسٹریلیا کا چانس
آسٹریلیا کا چانس اتنا ہے کہ بنگلہ دیش افغانستان کو کم مارجن سے ہرادے۔ایسے میں افغانستان کا نیٹ رن ریٹ بھی خراب ہوگا،بنگلہ دیش کا پہلے ہی خراب ہے۔یوں آسٹریلیا کا چانس بنے گا۔