| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کی جنگ،بارش سے ویسٹ انڈیز پریشان،میچ کب شروع،کتنے اوورز کا ہوسکتا

انٹیگا،کرک اگین رپورٹ

انٹیگا سے بریکنگ نیوز یہ ہے کہ گرائونڈ تیار ہے،اننگ 11 بجکر 45 منٹ لوکل ٹائم اور پاکستانی ٹائم صبح 8 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگی۔3 اوورز کٹیں گے۔جنوبی افریقا کو 17 اوورز میں 123 رنزبنانے ہونگے۔

اگر 17 اوورز کا کھیل ہوا تو جنوبی افریقا کو 123 اور 15 اوورز کی صورت میں 113 رنزکا ہدف ملے گا۔اپ ڈیٹ

اگر 5 اوورز کا میچ ہو تو 2 وکٹیں گرنے کی صورت میں ہدف 34 اور تیسری وکٹ کے گرتے ہی ہدف 40 رنز ہوجائےگا۔اپ ڈیٹ

اوورز کی کٹوتی ٹائم پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 21 منٹ ہے،یہاں کے بعد سے اوورز کٹنا شروع ہونگے،لیکن بارش رک گئی ہے اور خشکی کاکام جاری ہے۔ایک ایشو گرائونڈ میں گڑھے کا ہے،جہاں خاصا پانی جمع ہے۔اپ ڈیٹ

ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کی جنگ،بارش سے ویسٹ انڈیز پریشان،میچ کب شروع،کتنے اوورز کا ہوسکتا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انٹیگا میں تیز بارش کے سبب جنوبی افریقا اور انگلینڈ کا ناک آئوٹ میچ بارش کے سبب روک دیا گیا۔136 رنزکے تعاقب میں جنوبی افریقا نے2 وکٹ پر 15 رنزبنالئے تھے اور ابھی 2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔یوں میچ کے فیصلے کے لئے کم سے کم 5 اوورز فی اننگ کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کیلئے دونوں میں سے کسی ایک کا جیتنا ضروری ہے لیکن اگر بارش کے سبب کھیل نہیں ہوتا تو جنوبی افریقا ٹاپ ون کے طور پر گروپ سے سیمی فائنل کیلئے جائے گا،اس لئے اس کو کوئی خطرہ نہیں لیکن ویسٹ انڈیز کیلئے میچ کا ہونا ضروری اور جیتنا بھی لازمی ہے۔

ربادا 17 اوورز تک غیر ضروری،پروٹیز کو ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کیلئے صرف 136 رنزکی ضرورت،کیا آسان ہے

ڈی کاک 12 اور ریزا ہینڈرکس صفر پر چلے گئے ہیں۔آندرے رسل نے ایک اوور میں 3 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل انٹیگا میں ویسٹ انڈیز نے بیس اوورز میں 8 وکٹ پر 135 رنزبنائے تھے۔تبریز شمسی نے 3 وکٹیں لیں۔اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی کوالیفائی کرچکا۔

اگلا جائزہ پاکستانی وقت پر صبح 8 بجے ہوگا۔میچ مکمل نہ ہوا تو جنوبی افریقا گروپ سے نمبر ون اور انگلینڈ نمبر 2 کے طور پر سیمی فائنل کھیلیں گے۔ویسٹ انڈیز باہر ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *