| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کی پچ خونی،افغانستان 56 پر آئوٹ،سخت سوالات

ٹرینیڈاڈ،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کی پچ خونی،افغانستان 56 پر آئوٹ،سخت سوالات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ گراسی اور نہایت خوفناک پچ،سرسبز اور  غیر اعتباری پچ پر آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل کئی سوالات کھڑے کرگیا۔جنوبی  افریقا کے پیسرز نے افغانستان پر قیامت ڈھادی اور پوری بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

افغانستان کی ٹیم11.5 اوورز میں 56 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔رحمان اللہ گرباز صفر،ابراہیم زردان 2،گلبدین نائب 2 اور محمد نبی صفر پر باہر تھے۔عضمت اللہ دس اور راشد خان،جنت کریم 8،8 رنزکے ساتھ نمایاں تھے۔

راشد خان اور پروٹیز پیسر میں سخت جملوں کا تبادلہ،امپائر نے بیچ بچائو کروایا

مارکو جانسن نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔تبریز شمسی نے 11 بالز پر6 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔ربادا اور نورتج نے 2،2 وکٹیں لیں۔فاضل رنز 13 تھے جو اننگ کا ہائی اسکور ہے۔

پچ پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں اور نہایت ہی سنجیدہ سوالات ہیں،ایس خطرناک پچ کیسے بنائی گئی،ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ کے کسی بھی سیمی فائنل کا یہ کم ترین اسکور ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *