عمران عثمانی کی رپورٹ
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کا نواں ایڈیشن 39 دن کی دوری پر ہے۔اس بار امریکا اور ویسٹ انڈیز میزبان ہیں۔انگلینڈ دفاعی چیمپئن ہوگا۔ایک بار پھر 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
یہاں نہایت اختصار کے ساتھ اب تک کے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کا ذکر ہے۔چیمیئنز ٹیمیں ہونگی اور رنراپ۔اس کے ساتھ مجموعی طور پر ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بننے والے ممالک کا ذکر ہے۔
پہلا ورلڈ ٹی 20 کپ 2007۔پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا۔بھارت پہلا چیمپئن بن گیا۔
دوسرا ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاکستان اور سری لنکا فائنل کھیلے۔پاکستان پہلی بار یہ ایونٹ جیت گیا۔
آئی سی سی نے ورلڈٹی 20 کپ کا تیسرا ایڈیشن 2010 میں کروادیا،اس بار ویسٹ انڈیز میں ہونے والا ایونٹ انگلینڈ جیت گیا،اس نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے دی۔
چوتھا ٹی 20 ورلڈ کپ 2012۔ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کا فائنل ہوا،ویسٹ انڈیز ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بن گیا۔
پانچواں ٹی 20 ورلڈ کپ 2014۔اس بار فائنل میں بھارت اور سری لنکا کا آمنا سامنا ہوا۔سری لنکا ٹی 20 چیمپئن بن گیا۔
چھٹا ٹی 20 ورلڈ کپ 2016،فائنل میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ مقابل تھے۔ویسٹ انڈیز ایک بار پھر چیمپئن بن گیا۔
ساتواں ٹی 20 ورلڈ کپ 2021۔فائنل میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہوا۔آسٹریلیا بھی پہلی بار ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بن گیا۔
آٹھواں ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں آسٹریلیا میں ہوا۔فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایم سی جی میں ہراکر دوسری بار ٹائٹل جیت لیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیمیں
بھارت 2007 اور 2014 میں
پاکستان 2007 اور 2009 اور 2022 میں
سری لنکا 2009 اور 2012 اور 2014
انگلینڈ 2010 اور 2022 اور2016
آسٹریلیا 2010 اور 2021
ویسٹ انڈیز 2012 اور 2016
نیوزی لینڈ 2021
اس طرح سری لنکا کو سب سے زیادہ 3 بار فائنل کا اعزاز ملا۔وہ ایک بار جیتا۔ویسٹ انڈیز 2 بار فائنل کھیلا تو دونوں بار جیتا۔
ویسٹ انڈیز 2 بار چیمپئن
پاکستان 1بار
بھارت 1بار
انگلینڈ 2 بار
سری لنکا 1 بار
آسٹریلیا 1 بار