سینٹ لوشیا،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ سپر8،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی بڑی جنگ متوقع،ٹائمنگ،تفصیل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024،سپر 8،انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز،20 جون 2024 ،پاکستانی وقت،جمعرات صبح ساڑھے 5 بجے
یہ دو ہیوی ویٹ کا مقابلہ ہے۔انگلینڈ تھوڑا مشکل اور تھوڑا کسی کے احسان سے یہاں تک پہنچا ہے اور ویسٹ انڈیز اب تک ناقابل شکست ہے۔گروپ سی میں افغانستان اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کو ہراکر پہنچا ہے۔
سوال یہ ہے کہ کون جیتے گا۔موسم کیسا ہوگا۔ابھی زیادہ پرانی بات نہیں۔ویسٹ انڈیز گزشتہ سال آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ نہیں کھیل سکا،اس سے قبل آخری ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 سے بہر ہوگیا تھا تو کون تھا جو اسے بہتر حریف بول سکتا تھا لیکن وہ آج ہے۔
سینٹ لوشیا میں یہ میچ ہے۔ویسٹ انڈیز نے یہاں پیر کے روز افغانستان کے خلاف 218 رنزبنائے تھے۔104 رنزکی جیت نام کی تھی۔مطلب پہلے بلے بازی بھی اس کے لئے مسئلہ نہیں رہی اور بعد کی بائولنگ تو اس کو ٹاپ پر لے گئی۔یہ کہا جاسکتا ہے کہ ایک سخت مقابلہ ہوگا۔انگلینڈ نےاپنے آخری 2 میچز میں کمزور ٹیموں کے خلاف یکطرفہ مقابلہ میں جیت نام کی لیکن اسے یہ ٹکٹ آسٹریلیا نے دلوایا،جب اس نے سکاٹ لینڈ کو ہرایا تھا۔
پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہوگی اور موسم بھی بہتررہنے کی پیش گوئی ہے۔یہاں سے ہر ٹیم کےپاس صرف 3 میچز ہیں۔ایک شکست سیمی فائنل کی ٹکٹ مشکل کرے گی۔یہ کہا جاسکتا ہے کہ اپنے ملک اور اپنی کنڈیشن میں ویسٹ انڈیز فیورٹ ہے۔
سینٹ لوشیا،یہاں انگلینڈ 3 میچز کھیل چکا،تمام جیتے ہیں۔ویسٹ انڈیز نے 21 میں سے 10 میچز جیتے لیکن آخری 6 میچز میںوہ یہاں 5 میں کامیاب رہا ہے۔