| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،سری لنکا اور جنوبی افریقا سمیت ٹیمیں ذلیل،امریکا میں امتیازی برتائو،آئی سی سی سے شکایت

نیویارک،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ،سری لنکا اور جنوبی افریقا سمیت ٹیمیں ذلیل،امریکا میں امتیازی برتائو،آئی سی سی سے شکایت۔نئے ملک میں پہلا آئی سی سی ایونٹ۔ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں شریک 3 ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا۔سفری اور میچز شیڈول نے شکایت پر مجبور کردیا۔آئی سی سی سے رابطہ کرکے شکایت لگادی ہے۔ان میں سری لنکا،جنوبی افریقا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ہیں۔

بھارت کو مکمل سہولیات،اسٹیڈیم کے قریب میچز،کم سفر اور توجہ بھی شکایت کا سبب بنی ہے۔سری لنکا ٹیم جس ہوٹل میں ہے،وہاں سے 90 منٹ کی دوری پر میدان ہے،جہاں سے پریکٹس مشکل ہوا کرتی ہے۔سری لنکا کو اس اسے قبل اپنا ایک پریکٹس سیشن منسوخ کرنا پڑا۔

فلوریڈا میں ایک وارم اپ میچ میں سری لنکا اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کو اپنے سفری انتظامات میں نمایاں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں لاجسٹک چیلنجز کا سلسلہ شروع ہوا۔میچ کے دوران شدید دھوپ  کو برداشت کرنے کے بعد ٹیموں کو اپنی چارٹر پروازوں کے لیے سات گھنٹے سے زیادہ انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں جمعہ کی شام 8 بجے نیویارک پہنچنا تھا لیکن اگلے دن صبح 5 بجے تک وہ نہیں پہنچے۔

ٹیم انڈیا مزے میں ہے۔ناسائو اسٹیڈیم کے پاس ہوٹل ہے،سب کچھ جیب میں ہے کوئی پریشانی نہیں ہے۔لاجسٹک مسائل نے ٹیموں کو اپ سیٹ کردیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *