| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،اپ سیٹ کی خواہش دم توڑ گئی،پی این جی سنسنی خیزی کے بعد ناکام

گیانا،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ،اپ سیٹ کی خواہش دم توڑ گئی،پی این جی سنسنی خیزی کے بعد ناکام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک اپ سیٹ کا خیال آیا لیکن پاپوا نیو گنی (پی این جی) نے تھوڑی سنسنی پیدا کی لیکن چونکہ سامنے میزبان ملک تھا۔2 بار کا ٹی 20 چیمپئن ویسٹ انڈیز۔دال نہ گلی۔یوں سابق ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز نے رواں ٹی 20 ورلڈکپ کا کامیاب آغاز کیا ہے۔

گروپ سی کے میچ میں بنیادی وجہ لو سکورنگ شو تھا لیکن پی این جی بائولرز نے اسے دلچسپ بنادیا۔پہلے کھیل کر پی این جی8 وکٹ پر 136 رنزبناسکی۔سی بائو نے 50 رنزبنائے۔آندرے رسل اور الزاری جوزف نے 2،2 وکٹیں لیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز ایک موقع پر 16 اوورز میں 97 رنزپر 5 وکٹ گنواچکا تھا۔24 بالز پر 40 رنز درکار تھے،یہاں  روسٹن چیز نے 27 بالز پر 42 اور آندرے رسل نے9 بالز پر 15 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو ایک اوور قبل 5 وکٹ سے جتوادیا۔برینڈن کنگ 34 اور نکولس پورن 27 کرگئے۔کپتان رومین پاول 15 بناکر آئوٹ ہوئے۔اسد والا نے 28 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *