| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچ،افغانستان کی باوقار جیت

پورٹ آف سپن،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچ،افغانستان کی باوقار جیت۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچ جیت لیا ہے۔پورٹ آف سپن میں اس نے آسانی کے ساتھ سکاٹش ٹیم کی دھلائی۔55 رنز سے جیت نام کی۔

پورٹ آف سپن میں کھیلے گئے میچ میں افغان ٹیم نے 8 وکٹ پر 178 رنزبنائے۔گلبدین نائب نے 69 رنزکی اننگ کھیلی۔کرس سول نے 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں سکاٹ لینڈ ٹیم9 وکٹ پر 123 رنز تک محدود رہی۔مجیب الرحمان اور کریم جنت نے 2،2 وکٹیں لیں۔

افغانستان گروپ سی میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *