کینڈی،کرک اگین رپورٹ
جے شاہ کرکٹ فینز کیلئے ٹارگٹ،نجم سیٹھی نے بھارت اور اے سی سی پر تلوار چلادی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی نذر ہونے پر جہاں کرکٹ فینز گرم ہیں،وہاں سوشل میڈیا صارفین ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ،بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہدف تنقید ہیں۔کرکٹ فینز انہیں برے القابات دے رہے ہیں۔ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے گویا تلوار اٹھادی ہے اور جے شاہ ،بی س سی آئی کا حساب کتاب چکتا کردیا ہے۔
نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ
آج کا دن کتنا مایوس کن ہے۔ کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ بارش کی نذر کردیا گیا۔ لیکن یہ پیش گوئی پہلے سے تھی۔ بطور چیئرمین پی سی بی، میں نے اے سی سی پر زور دیا کہ وہ یو اے ای میں کھیلے لیکن سری لنکا کو میزبانی دینے کے ناقص بہانے بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں بہت گرمی ہے۔ لیکن یہ اتنا ہی گرم تھا جب ایشیا کپ آخری بار ستمبر 2022 میں کھیلا گیا تھا یا جب اپریل 2014 اور ستمبر 2020 میں وہاں آئی پی ایل کھیلا گیا تھا۔ کھیل پر سیاست۔ ناقابل معافی۔
نجم سیٹھی کے دور میں ایشین کرکٹ کونسل اور باھرتی بورڈ کے ساتھ پی سی بی مشکل میں تھا،مجبوری میں ہائبرڈ ماڈل بنایا گیا اور پی سی بی کی ایونٹ یو اے ای میں کروانے کی منتوں کے باوجود بھارت باز نہ آیا تھا۔سیٹھی نے آج بدلہ لیا ہے۔