بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کیا جانا چاہیے،یہ کہنا تھا کہہ اس پر پاکستان میں آگ لگ گئی ہے،اگر وہ رنز نہیں بنا رہا ہے، کیونکہ وہ ہمارا اہم بلے باز ہے اور وہ آؤٹ آف فارم ہے تو اسے ٹیم سے باہر ہونا چاہیے۔بہت بڑے نام نے بڑا تیر ماردیا۔
بابر اعظم گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد سے مشکلات کا شکار ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں 0، 22، 11 اور 31 کے اسکور بنائے۔ سیریز میں پاکستان کی شکست اور بابر کے برسوں میں پہلی بار آئی سی سی کی ٹاپ 10 رینکنگ سے اخراج نے مطالبات کو مزید تیز کر دیا ہے۔
یہ مندی پاکستان کے 2024 کے ٹی 20ورلڈ کپ سے جلد باہر ہونے کے بعد ہے۔ جہاں امریکہ اور بھارت کے ہاتھوں لگاتار ہارنے نے انہیں گروپ مرحلے میں ہی باہر کر دیا۔ میڈیا میں آنے والی رپورٹس بتاتی ہیں کہ پاکستان کے وائٹ بال کپتان کے طور پر بابر کی پوزیشن کا اب جائزہ لیا جا رہا ہے اور انہیں نومبر میں ٹیم کے آئندہ آسٹریلیا کے دورے سے قبل تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
ظہیرعباس نے گفتگو میں کہا،جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی، اس لیے ہمیں بہت بہتر کرنا ہوگا اور پی سی بی ظاہر ہے اگر ٹیم اچھا نہیں کر رہی تو کوئی نہیں کہے گا کہ پی سی بی اچھا کر رہا ہے۔ اس لیے پی سی بی اور کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں ہے۔
سرفراز احمد بابر اعظم کو سلو اوور ریٹ کا طعنہ دیتے پکڑے گئے،جملے وائرل،فینز برہم
ایشین بریڈمین کے نام سے مشہور اور پاکستان کے عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک ظہیر عباس نے اپنے خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹاک شو میں کیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگی۔