لاہور،ملتان:کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز،ملتان کو 2 میچز مل گئے،مزید تفصیلات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کے ممکنہ مقامات کا نام سامنے آگیا ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق 2 میچزکی سیریز اگست 2024 میں پاکستان میں ہوگی۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاری کی وجہ سے اس وقت قذافی اسٹیڈیم، لاہور اور نیشنل بنک ایرینا کراچی میں کام جاری ہے۔راولپنڈی میں معمولی کام ہے جو مکمل ہوگا اور بعد میں بھی کیا جاسکتا ہے۔اب ایسے میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹیسٹ میچز کہاں ہونگے۔
پی سی بی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں جن 2 وینیوز پر اتفاق ہوا ہے۔ان میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی ہیں۔اس طرح میچز ملتان اور راولپنڈی میں ہونگے۔
اس کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔3 میچز کی ٹیسٹ سیریز کا ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس کیلئے بھی وینیو کو فائنل کیا گیا ہے۔اکتوبر 2024 میں ملتان،راولپنڈی اور کراچی پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے وینیوز ہونگے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش،اسی طرح پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 2022 میں پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ می میزبانی کرچکا ہے۔انگلینڈ 26 رنز سے جیتا تھا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ملتان میں شیڈول ٹیسٹ میچ اچانک کراچی منتقل کیا گیا تھا۔