| | | | | |

ماحول خراب،بابر اعظم بھی کیا کرسکتے،رمیز راجہ برس پڑے،دوسرے ٹیسٹ میں 3 تبدیلیاں

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

ماحول خراب،بابر اعظم بھی کیا کرسکتے،رمیز راجہ برس پڑے،دوسرے ٹیسٹ میں 3 تبدیلیاں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم میں اسپنر کی واپسی۔ابرار احمد کو طلب کیا گیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ٹیم میں 3 تبدیلیاں ہونگی۔

سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان تتر بتر ہوگیا۔پرخچے اڑ گئے۔عجیب و غریب ٹیم بن گئی ہے۔مجھے لگتا ہے کہ جیسے ہی دبائو پڑتا ہے۔یہ فلاپ شو کرتے ہیں۔ٹاپ تھری ناکام ہیں۔مڈل آرڈر فلاپ ہے۔5 دن میں 2 ٹیمیں لو رینک ٹیمیں ننگی ہوجاتی ہیں۔پاکستان نے اس میں بڑا حصہ ڈالا۔سلیکشن خراب کی،اننگ غلط ڈکلریشن کی۔ٹیسٹ کرکٹ ہنساتی بھی ہے اور رلاتی ہے۔

پاکستان ایشیا کپ سے ناکام جارہا ہے۔بائولرز کا ورقہ پھٹ گیا۔پیسرز ناکام جانے لگے،اسپنرز کو ہم نکالنے لگے ہیں۔کپتانی فضول ہے۔توڑ پھوڑ ہے۔پاکستان میں پلیئرز پاور کے نام پر 2 سال سے آپریشن کیا گیا۔یہ اس کا نتیجہ ہے۔خرابی وہاں سے شروع ہوتی ہے۔شان مسعود ناکام کپتان ہیں۔مسلسل 4 ٹیسٹ ہارچکے۔شان کو خود بیٹنگ بھی کرنی ہوگی،دوسرا شان کو اپنا نالج بھی شو کرنا ہوگا۔میں نہیں سمجھ سکا کہ کس بے وقوف نے کہا ہے کہ اگست میں راولپنڈی کی پچ پر گھاس ڈالنے سے کام ہوجائے گا۔شان اگربیٹنگ میں ناکام گئے تو کپتانی چھوڑیں۔ٹیم میں بھی جگہ نہیں بنے گی۔

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو اپنی گیم بہتر کرنی ہوگی لیکن وہ کیا کریں،جب ماحول ہی ایسا بنا ہے تو وہ کیا کرسکیں گے،جب سلیکشن،فیصلہ سازی اور کام ایسے ماحول میں چل رہا ہو تو بابر اعظم کچھ نہیں کرسکیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *