ملتان۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کے دوران کئی دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے۔
یہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔پہلے دن کے کھیل میں پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے 4 سال اور 2 ماہ بعد سنچری اسکور کی۔عبداللہ شفیق نے بھی جولائی 2023 کے بعد پہلی سنچری بنائی۔
ملتان کی پچ بائولرز کا قبرستان،کیون پیٹرسن کا تبصرہ،صارفین برس پڑے،ایک اور سنچری
گرمی،ٹیسٹ کرکٹ کی طوالت اور اسکے صبر کی خوبصورتی کی کئی مثالیں دیکھنے کوملیں۔دن بھر سخت گرمی میں انگلش بائولرز کو کرمب پڑے۔کھلاڑی وقفہ وقفہ سے پانی پیتے رہے۔کرکٹ فینز کی معمولی تعداد تمام انکلوژرز میں موجود تھی۔
انگلش اور پاکستانی فینز ٹیسٹ میچ دیکھتے سوئے رہے۔ایک موقع پر انگلش فین کا سونا۔دوسرے موقع پر پاکستانی فینز نیند کے مزے لیتے پائے گئے۔
ان سے ملیئے،یہ ہیں انگلش کپتان بین سٹوکس 12 ویں کھلاڑی سے بھی آگے