کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ہسٹری کا سب سے بڑا ہدف آئی پی ایل میں عبور،نیاریکارڈ اور لاٹھی چارج،امپائرتکرار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل 2024 کے مکمل بیٹنگ ٹریک پر ایک اور نیاریکارڈ بن گیا۔آئی پی ایل تاریخ کا بہت بڑا ہدف حاصل کرنے کا نیاریکارڈ بن گیا ہے۔سوا 5سو کے قریب اسکور بنادیئے گئے۔
ایڈن گارڈن کولکتہ میں پہلے کوکلتہ نائٹ رائیڈرز نے سنیل نارائن اور فل سالٹ کےلاٹھی چارج کی بدولت 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 261 اسکور بنائے۔سالٹ نے37 بالز پر 75 اورسنیل نارئن نے 32 بالز پر 71 اسکور کئے۔سام کرن کو سب سے زیادہ 1 وکٹ کیلئے 60 رنزکی مار پڑی۔ارشدیپ سنگھ نے 2 وکٹیں لیں۔کولکتہ نے آج مہنگے ترین بائولر مچل سٹارک کو آرام کروادیا۔
جواب میں پنجاب کنگزجوکہ دس ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل پر 9 ویں نمبر پر ہے،اس نے ٹیل کی نمبر 2 ٹیم کے خلاف ہمت دکھائی،سہرا انگلش وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو کوجاتا ہے،انہوں نے لاٹھی چارج زیادہ کردیا۔45 بالز پر سنچری مکمل کی۔ان کے ساتھ پربش عمران سنگھ نے 20 بالز پر54 رنزکی اننگ کھیلی،جب کہ آخر میں ششانک سنگھ نے 28 بالز پر68 رنزکی ناٹ آئوٹ اننگ کھیلی،بیئرسٹو45 بالز پر 108 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ لوٹے۔بیئرسٹو نے 9 اور ششانک نے 8 چھکے لگائے۔اننگ میں 24 ،میچ میں 42 چھکے لگے۔پنجاب کنگزنے8 بالز قبل 2 وکٹ پر 262 رنزبناکر 8 وکٹ سے جیت نام کی۔
ٹی20 کرکٹ ہسٹری کا ریکارڈ ہدف عبور کیا گیا ہے،آئی پی ایل تاریخ کا تو بنتا ہی ہے۔دوسری اننگ کے 17 اوورز کے بعد ایک سین دیکھاگیا جب امپائر اور پنجاب کنگز کے کھلاڑی شدید بحث کرتے اور انگلی اٹحاکر ایک دوسرے سے سخت مکالمہ کرتے نظر آئے۔