لندن،کرک اگین رپورٹ
چیمپئنز ٹرافی کا مکمل شیڈول آگیا،ایک ایک میچ کی تاریخ اور مقام جانیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول انگلش میڈیا میں لیک ہوگیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تیار کیا گیا شیڈول آئی سی سی نےمتعلقہ ممالک کو منظوری کیلئے بھیجا تھا لیکن ابھی خود سے جاری نہیں کیا لیکن ڈیلی ٹیلی گراف نے مکمل مضمون شائع کیا ہے،اس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مکمل شیڈول موجود ہے۔
چییمپئنز ٹرافی شیڈول کے مطابق 8 ٹیموں کا 2 گروپ ہے
گروپ اے میں پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش ،نیوزی لینڈ
گروپ بی میں انگلینڈ،آسٹریلیا،جنوبی افریقا ،افغانستان
ایونٹ کا مکمل شیڈول دیکھیں تو پاکستان اور نیوزی لینڈ مہم کا آغاز کریں گے۔آسٹریلیا کا پہلا مقابلہ ہی انگلینڈ سے لاہور میں پڑے گا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مکمل شیڈول
فروری 19،نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان،کراچی
فروری 20،بنگلہ دیش بمقابلہ انڈیا،لاہور
فروری21،افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،کراچی
فروری 22،آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ،لاہور
فروری23،نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا،لاہور
فروری24،پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش،راولپنڈی
فروری25،افغانستان بمقابلہ انگلینڈ،لاہور
فروری 26،آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ،راولپنڈی
فروری27۔بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ،لاہور
فروری28۔افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا،راولپنڈی
یکم مارچ،نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان،لاہور
مارچ2،جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ،راولپنڈی
مارچ 5،سیمی فائنل: گروپ اے کی نمبر 1 بمقابلہ گروپ بی کی 2 ٹیم،کراچی
مارچ 6،سیمی فائنل: گروپ اے کی نمبر 2 بمقابلہ گروپ گروپ بی کی نمبر ون،راولپنڈی
مارچ9، فائنل: لاہور
بھارت سیمی فائنل میں پہنچا تو گروپ پوزیشن نظر انداز کرکے اس کا سیمی لاہور میں شیڈول کیا جائے گا۔
کرک اگین ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور اس کے کوئی میچ باہر نہیں جائیں گے لیکن بھارتی حکومت آخری لمحات میں اس کا فیصلہ کرے گی۔بھارت کے نہ ہونے کی صورت میں سری لنکا کو ٹکٹ ملے گا۔بھارت کو باہر سمجھا جائے گا۔