کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کا دشمن خود پاکستان،اکیلا بابر اعظم قصور وارنہیں،سسٹم خراب،وکرانت گپتاکی مزید کڑوی باتیں۔بھارتی صحافی وکرام گپتا نے کہا ہے کہ پاکستان کا دشمن خود پاکستان ہے۔ان کو یہ سمجھ نہیں سکے کہ دنیا کہاں ہے۔پاکستان کہاں ہے۔وہ کھلاڑی بار بار تبدیل کرتے ہیں۔پاکستان میں ایسا نہیں ہوا۔پاکستان کی شکست کا ذمہ دار کون ہے،کیا ہار کا ٹھیکرا ان کے سر پرپھوڑ دیں گے۔پاکستان نے سری لنکا کوہرایا۔نیدرلینڈز کو ہرایا۔بنگلہ دیش کو ہرایا۔نیوزی لینڈ کو ہرایا۔انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم یکجا نہیں تھی۔بکھری بکھری سی تھی۔وجہ یہ تھی کہ پاکستان سے آوازیں شروع ہوگئیں کہ اسے ہٹادو۔اسےنکال دو۔پاکستان 50 اوورز کیلئے تیار نہیں تھا۔نسیم شاہ ان فٹ ہوگئے۔ہم نے غلطی کی،ہم نے ان کو کیا سمجھا۔شاہین آفریدی کی 18 میں سے 3 وکٹیںنئی بال سے ہیں۔ناکام رہے۔حارث رئوف جکی پٹائی ہوئی۔یہ فاسٹ بائولرز کاکام نہیں ہوتا۔
کیا شاہین اور حارث نئی بالز پر وکٹ نہیں لے رہے تو اس میں کیا بابر اعظم کی غلطی ہے۔پاکستان کے فاسٹ بائولرز کو فیکٹری کہاجاتا تھا،کیا اس کو تالا لگ گیا۔اسی طرح ان کے پاس اسپنرز نہیں تھے۔بابر اعظم نے دفاعی کپتانی کی ہے۔صرف بابر اعظم کی کپتانی سے یہ ورلڈکپ نہیں ہارے۔البتہ بیٹنگ میں نہ چلنے کی وجہ سے نقصان ہوا۔مام الحق بھی ناکام گئے۔پاکستان خوش قسمت ہے کہ اس نے 5 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔پاکستان آخری 4 ٹیموں کے لائق تھی لیکن نہ پہنچ سکی۔ایشیا میں یہ آسان طریقہ یہ ہوتا ہے کہ کپتان پر ذمہ داری ڈال دو۔پاکستان کے ساتھ انگلینڈ نے بھی مایوس کیا۔پاکستان کا سسٹم خراب ہے،اسے ٹھیک کرنا ہوگا۔
ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم دو گروپس میں بھارت سے باہر ہوگی