لندن:کرک اگین رپورٹ:انگلش کپتان کو نسل پرستی واقعہ پر سزا سنادی،ماجرا کیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلش ویمنز کپتان نسل پرستانہ واقعہ میں ملوث،ای سی بی نے معطل سزا سنا کر معاملہ رفع دفع کردیاہے۔انگلینڈ کی خواتین کی کپتان ہیتھر نائٹ کو کرکٹ ڈسپلن کمیشن نے 2012 میں سوشل میڈیا پر سیاہ چہرے میں اپنی ایک تصویر پوسٹ کرنے کا الزام عائد کرنے کے بعد معطل جرمانہ عائد کیا ہے۔
ہیتھر نائٹ انگلینڈ ویمنز کی موجودہ کپتان ہیں اور ابھی بھی کپتانی جاری رکھیں گی۔اگلے ماہ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی ٹیم کی کپتانی کریں گی۔ای سی بی نے گزشتہ ماہ لیول 3.3 کی خلاف ورزی پر فرد جرم لگائی ہے۔واقعہ 2012 کا ہے جب نائٹ ایک بلیک فیس کے ساتھ ایک فینسی ڈریس میں دکھائی دیں۔تصویر تیسرے اکائونٹ پر شیئر کی گئی۔نائٹ نے ضوابط کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا، حالانکہ یہ تسلیم کیا گیا تھا کہ نائٹ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تصویر پوسٹ نہیں کی، اس تصویر کو حذف کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا اور نہ ہی یہ کنٹرول کرنے کا اختیار تھا کہ آیا تصویر پہلے پوسٹ کی گئی تھی یا نہیں۔
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان
جج نے نائٹ کو ایک ہزار پائونڈ جرمانہ،ڈانٹ ڈپٹ اور 2 سال کی معطل سزا سنائی۔ڈانٹ ڈپٹ کی سزا بھی شامل ہے۔نائٹ نے کہا ہے کہ میں 2012 میں کی گئی غلطی کے لیے واقعی معذرت خواہ ہوں، یہ غلط تھی اور میں اس پر طویل عرصے سے پچھتاوے میں ہوں۔ اپنے اعمال کے مضمرات اور نتائج کے بارے میں تعلیم یافتہ ہوں۔ اس کا کوئی مقصد نہیں تھا جب کہ میں ماضی کو تبدیل نہیں کر سکتی، میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔