ناٹنگھم،کرک اگین رپورٹ:ٹریوس ہیڈ سے انگلش کھلاڑی سرٹکراتے رہ گئے لیکن آسٹریلیا ہنستے کھیلتے کامیاب۔5 ایک روزہ میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا نے 7 وکٹ کی بڑی جیت نام کی ہے۔
ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے میچ میں 316 رنزکا بڑا ہدف 6 اوورز قبل 44 اوورز میں مکمل کیا،تمام تر سہرا اوپنر ٹریوس ہیڈ کو جاتا ہے،انہوں نے129 بالز پر 154 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔مارنس لبوشین بھی ساتھ میں 77 رنزپر ناقابل شکست لوٹے۔دونوں میں چوتھی وکٹ پر148 رنزکی شراکت بنی۔اس سے قبل کپتان مچل مارش10 اور سٹیون سمتھ و کیمرون گرین 32،32 کرگئے۔انگلینڈ 7 بائولرز کے استعمال کے بعد بھی فلاپ رہا۔
آسٹریلیا کے 3 ٹاپ پلیئرز پہلے ون ڈے سے باہر،ٹاس اپ ڈیٹ
ڈے نائٹ میچ کے شروع میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 315 رنزبنائے،پوری ٹیم 2 بالز قبل آئوٹ ہوگئی۔آخری 8 وکٹیں 98 رنزجوڑسکیں۔بین ڈکٹ نے 95 اور ول جیکس نے قابل ذکر 62 رنزبنائے۔ایڈم زمپا اور مارنس لبوشین نے 3،3 وکٹیں لیں۔