| | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا دھماکے دار آغاز،امریکا کی بڑی جیت،ایک ریکارڈ بھی بنادیا

ڈلاس،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا دھماکے دار آغاز،امریکا کی بڑی جیت،ایک ریکارڈ بھی بنادیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ2024 کا جاندار مگر انتہائی چونکادینے والا آغاز۔امریکا کی کینیڈا کے خلاف جیت غیر متوقع نہیں لیکن جس انداز اور جس مارجن سے جیتے ہیں وہ قابل تحسین اور دیگر کیلئے نہایت سخت پیغام ہے۔

ٹاس امریکا جیتا اور پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔کینیڈا ایک موقع پر 43 رنزکی اوپننگ شراکت کے بعد 14 اوورز میں 128 رنز2 وکٹ کے ساتھ نہایت بہترپوزیشن میں تھا۔نویت ڈالی وال نے 61 رنزبنائے جب کہ اس کے بعد  نکولس کرٹن نے 51 کی بڑی اننگ کھیلی اورشری یاس مووا نے 16 بالز پر32 رنزبناکر ٹوٹل5 وکٹ پر 194 رنزکردیا۔کورے اینڈرسن اور علی خان کو ایک ایک وکٹ ملی۔

ٹی 20 ورلڈکپ کا دوسرا میچ بھی آج،ویسٹ انڈیزبچوں کے مقابل

جواب میں امریکا کی 2 وکٹیں 42 پر گرگئی تھیں لیکن اس کے بعداینڈرس گوس اور ایرون جونز نے تیسری وکٹ پر تیز ترین131 رنز کی شراکت بناکر میچ قریب ختم کیا۔یہاں گو ز 46 بالز پر 65 رنزبناکر اائوٹ ہوئے تو ایرون جونز کا لاٹھی چارج نہ رکا،انہوں نے 10 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے صرف 40 بالز پر 94 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی،وہ امریکا کیلئے کسی بھی ٹی 20 میچ کی اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بنے۔ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں اننگ میں زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے کھلاڑی بنے۔امریکا نے انکی مدد سے ہدف 15 بالیں قبل 3 وکٹ پر پورا کرکے میچ 7 وکٹ سے جیت لیا۔گروپ اے سےا مریکا نے قیمتی 2 پوائنٹس لئے اور نیٹ رن ریٹ خوب کردیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *