| | | | | | | |

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کا انجام افغانستان سے بدتر،بھارت 10 برس بعد ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کا انجام افغانستان سے بدتر،بھارت 10 برس بعد ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کا انجام افغانستان سے بد تر نکلا ۔بھارت کے خلاف کیمپ میں وکٹ ڈائون وائرس آگیا۔دفاعی چیمپئن انگلینڈ اعزاز سے محروم ہوگیا۔بھارت68 رنز سے روند کر 10 برس بعد پہلی بار اور مجموعی طور پر تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا ہے،جہاں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتہ 29 جون شام ساڑھے 7 بجے ہوگا۔

گیانا میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم 172 رنز کے تعاقب میں بری طرح دبائو کا شکار ہوگئی۔26 رنز کے اچھے آغاز کے باوجود 49 رنز کے اندر 6 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔

جوس بٹلر 23 اور فل سالٹ 5 اور جونی بیئرسٹو صفر پر گئے۔معین علی 8 اور پیری بروک 5 رنز کرسکے ۔سام کرن 2 اور کرس جارڈن ایک رن کرسکے۔ہیری بروک نے امید دلائی لیکن وہ بھی 25 رنز بناسکے ۔وکٹیں گرتی گئیں اور بھارت فتح کے قریب آتا گیا،آخرکار انگلش ٹیم  16.4اوورز میں صرف103 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں بھارت68  رنز سے جیت گیا۔

بھارت کی جانب سے اکسر پٹیل نے 23 اور کلدیپ یادیو نے 19 رنز دے کر3،3 وکٹیں لیں۔انگلش کھلاڑی اسپنرز کے سامنے بے بس رہے۔
اس سے قبل بھارت نے دعوت ملنے پر پہلے بیٹنگ کی اور بیس اوورز میں 7 وکٹ پر 171 رنز بنائے۔روہت شرما نے 57 اور سوریا کمار یادیو نے 47 رنز بنائے ۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 37 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *