لندن،میلبرن،دبئی:کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کے سابق کرکٹر،ورلڈکپ 1992 کا فائنل کھیلنے والے ڈیرک پرنگل 30 برس بعد بھی پاکستان کے ہاتھوں لگنے والے زخم بھول نہیں سکے ہیں،اپنے تازہ ترین کالم میں لکھتے ہیں کہ ورلڈکپ 1992 کا فائنل پاکستان متنازعہ انداز میں جیتا تھا،میاں داد کے خلاف ایل بی کی 2 اپیلیں مسترد کی گئیں،امپائر سٹیوبکنر عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے درست فیصلہ نہ کرسکے۔آسٹریلین فینز نہیں چاہتے تھے کہ ہم جیتیں،انگلینڈ کو لوٹ لیا گیا،اس کا احساس آج بھی موجود ہے۔میاں داد آئوٹ تھا،جب پاکستان کو جیت پر مبارکباد دینے گیا تو میاں داد نے میرا ہاتھ ہلایا،اپنی پنڈلی کو تھپتھپایا اور شرارتی لہجہ میں کہا کہ بدقسمتی،اللہ آج مہربان ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ فائنل آج،بارش کاخوف،ٹاس کی اہمیت،گزشتہ 7 فائنلز کا ریکارڈ
ادھر ٹو ڈبلیوز نے پاکستانی ٹیم کو اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ بے فکر ہوکرکھیلیں۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ پوری قوم آپ کی پشت پرہے۔یہ آپ کی طاقت ہے۔وقار یونس نے کہا ہے کہ ہر چیز ذہن سے نکال کر میدان میں جائیں۔
پاکستان اور انگلینڈ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل کھیل رہے ہیں۔1992 کا ورلڈکپ پاکستان اسی میدان میں انگلینڈ کو ہراکرجیتا تھا۔