کراچی،کرک اگین رپورٹ
ملتان سلطانز کی خاتون کوچ نے روزہ رکھ لیا،تاثرات دلچسپ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان سلطانز کی خاتون سپن بائولنگ کوچ نے بھی ٹیم سے متاثر ہوکر روزے رکھنا شروع کردیئے ہیں،اس کا انکشاف انہوں نے اپنیا یک ویڈیو میں کیا ہے۔
ایلکزاہارٹلی کھلاڑیوں کے روزہ رکھنے اور شام میں کرکٹ کھیلنے سے متاثر ہیں۔کہتی ہیں کہ دن بھربھوکا پیاسا رہ کر شام کو انرجی کے ساتھ کھیلنا کوئی معمولی کام نہیں ہے لیکن پاکستان میں کھلاڑی یہ کررہے ہیں۔میں نے سوچا کہ میں بھی یہ تجربہ کروں۔
ملتان سلطانز کی خاتون کوچ کا کہنا تھا کہ میں نے روزہ رکھا،صبح 4 بجے کھانا کھایا،دن بھر کچھ نہ کھایا لیکن پیاس بہت لگی۔