کراچی،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10 میں پہلا بڑا ڈرامہ،سنسنی خیز مقابلہ کے بعد کراچی کنگزکامیاب،پشاور زلمی کو شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں بڑا ڈرامہ،لیگ پہلی بار سنسنی خیزی اور تیزی کے ساتھ سسپنس میں ابھرتی دکھائی دی،کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ نے دلوں کی دھڑکنوں کو بے ترتیب کردیا۔پشاور زلمی نے کم سکور کے باوجود میچ بنایا لیکن خوشدل شاہ اورحسن علی نے آخری اوور میں میچ چھین لیا۔پشاور زلمی کو 2 وکٹ کی سنسنی خیز شکست ہوئی ہے۔
پی ایس ایل 10 میں کراچی میں آخری میچ کا ٹاس میزبان کرراچی کنگز نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔پشاور زلمی کی اننگ دبائو میں رہی۔بابر اعظم فارم میں آئے لیکن وہ 41 بالز پر 46 کرسکے۔نتیجہ میں زلمی کا سکور پہلے 10 اوورز میں 67 تک رہا۔محمد حارث نے 28 اور الزاری جوزف نے 13 بالز پر 24 کرکے اسکور20 اوورز میں 8 وکٹ پر 147 تک پہنچادیا۔عباس آفریدی نے 30 اورخوشدل شاہ نے 20 رنز دے کر 3،3 وکٹیں لیں،حسن علی کو کوئی وکٹ نہ ملی۔
جواب میں کراچی کنگز نے 148 رنزکا تعاقب شروع کیا تو ٹم سیفرٹ صفر،جیمز ونس 11 اور سعد بیگ9 کرسکے۔البتہ مشکل پچ پر ڈیوڈ وارنر موجود تھے۔عرفان خان 10 اور محمد نبی 14 کرگئے تو کراچی کنگز 89 پر 5 وکٹ گنواچکا تھا۔یہاں سے خوشدل شاہ آئے لیکن تھوڑی دیر بعد119 کے اسکور پر ڈیوڈ وارنر60 رنزبناکر لک ووڈ کی بال پر بولڈ ہوئے تو سنسنی پھیل گئی۔وارنر نے 47 بالیں کھیلیں۔پشاور زلمی نے 132 پر 7 ویں اور 133 پر 8 ویں وکٹ لے کر کراچی میں سنسنی پھیلادی۔عباس آفریدی 2 اور عمار جمال ایک کرسکے،اب کراچی کنگز کو جیت کیلئے11 بالز پر 15 رنزبنانے تھے۔آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے کہ خوشدل شاہ نے حسین طلعت کی پہلی بال پر چوکا لگاکر اب 5 پر 5 باقی کردیا۔آخری کام حسن علی نے کردیا،تیسری بال پر چوکا لگر کراچی کنگز کو 19.3 اوورز میں148 رنز 8 وکٹ پر پہنچا کر 2 وکٹ کی تاریخی جیت رقم کردی۔خوشدل شاہ 23 اور حسن علی 6 پر ناقابل شکست رہے۔لک ووڈ نے 28 رنز دے کر 3 اور علی رضانے 32 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔