ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلش ٹیم کی پہلی انٹری،حیران کن عمل،کورز ہٹواکر پچ دیکھ لی،پاکستان بدستور محروم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی انٹری انگلش منیجمنٹ نے گرائونڈ سٹاف کو کہہ کر پچ سے کورز ہٹادیئے اور پچ کا تفصلی معانئہ کرلیا۔یوں پاکستانی ٹیم سے قبل مہمان ٹیم کی پچ تک رسائی ہوگئی ہے۔
دودن اور ایک رات کے بعد انگلش کرکٹرز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے بعد کافی دیر تک ڈریسنگ روم میں رہے،شاید اپنے آپ کو سامنے دھوپ میں چمکتے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں داخلہ کیلئے تیار کررہے تھے۔30 منٹ کے طویل انتظار کے بعد بین سٹوکس کی قیادت میں انگلش کھلاڑی میدان میں داخل ہوئے اور اپنے ڈریسنگ روم کے عین سامنے فٹبال کی ہلکی پھلکی مگر تیز پریکٹس کی۔فٹبال کو ہوا میں اچھالنا زیادہ،چھوٹے قدموں کے ساتھ بھاگنا کم تھا۔یہ پریکٹس 30 منٹ تک جاری رہی۔
انگلینڈ کے خلاف ٹاپ 10 بائولرز،عبد القادرآج بھی نمبر ون، بیٹے کے ساتھ کیا کیا
انگلینڈ کے کوچز بھی ساتھ تھے۔اس کے بعد کھلاڑیوں نے اسی ایریا میں ایک طویل قطارکی شکل میں ہلکی پھلکی دوڑ لگائی،کیچ پریکٹس کی۔کھلاڑیوں نے گرمی کے سبب وقفہ کرلیا۔پاکستانی ٹیم کے برعکس انگلش کھلاڑیوں نے پرسکون انداز میں پریکٹس کی۔قومی کرکٹرز نے گزشتہ روز سخت گرمی میں میدان کے 3 چکر لگائے تھے،اس سے ہی کھلاڑی تھک گئے تھے لیکن انگلش ٹیم منیجمنٹ نے اپنے کھلاڑیوں کو تھکانے سے گریز کیا۔بیٹنگ پریکٹس بھی وقفہ وقفہ سے کی۔
انگلش کمیپ میں موجود جمی اینڈرسن کو پچ دیکھنے کی بے چینی تھی لیکن پچ کور تھی۔گرائونڈ سٹاف نے جمی اینڈرسن کے کہنے پر ایک پچ سے کورز ہٹادیئے۔انگلش کھلاڑی اور کوچز قریب سے پچ کا معانئہ کرتے پائے گئے۔عام طور پر میزبان ملک پچ کی رونمائی آخری لمحات میں میچ سے ایک روز قبل کیا کرتے ہیں۔۔ویسے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسری پچ بھی کور ہے۔یہ فیصلہ باقی ہے کہ میچ کس پچ پر کھیلا جائے گا۔انگلش کیمپ کو پچ معانئہ کے بعد گرائونڈ سٹاف نے پچ ڈھانپ دی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،قومی کھلاڑی صبح کےسیشن میں ٹریننگ کرتے بے حال،بابر کی الگ دوڑ
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کے سلسلہ میں 3 میچز کی سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہوگی۔