لاہور 3 مئی 2024:پی سی بی میڈیا ریلیز
پاکستان کے دورہ جنوبی افریقا کا مکمل شیڈول جاری۔کرکٹ ٹور پروگرام یا ایف ٹی پی کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے جو اس سال کے اواخر میں ہوگا۔ اس دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ڈربن ۔ سنچورین اور جوہانسبرگ 10 سے 14 دسمبر تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کریں گے۔ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 17 سے 22 دسمبر تک پارل ۔ کیپ ٹاؤن اورجوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25کے دو ٹیسٹ میچز سنچورین ( 26 تا 30 دسمبر) اور کیپ ٹاؤن (3 تا 7جنوری) میں ہوں گے۔
یہ پاکستان کا 1994-95 کے بعد جنوبی افریقہ کا ساتواں ٹیسٹ دورہ ہوگا۔ پاکستان نے وہاں دو ٹیسٹ میچ جیتے ہیں۔ پہلا ٹیسٹ ڈربن میں 1997-98میں اس نے 29 رنز سے جیتا تھا۔ اس ٹیسٹ میں اظہر محمود (132) اور سعید انور (118) نے سنچریاں بنائی تھیں جبکہ مشتاق احمد نے میچ میں 149 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کی تھیں اور شعیب اختر نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ میں دوسری مرتبہ ٹیسٹ جنوری 2007 میں سینٹ جارج پارک پورٹ الزبتھ (اب میں جیتا تھا جس میں انضمام الحق پہلی اننگز میں 92 رنز ناٹ آؤٹ بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔
ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے آخری تین میں سے دو سیریز 2013-14 اور 2020-21میں جیتی ہیں جبکہ جنوبی افریقہ نے 2002-03 (4-1) 2006-07 (3-1) 2012-13 ( 3-2 ) اور 2018-19 (3-2) میں کامیابی حاصل کی تھی۔
جنوبی افریقہ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 12ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 6 کی برتری حاصل ہے، ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔
ٹور شیڈول۔
10 دسمبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ ڈربن ۔
13 دسمبر – دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچورین
14 دسمبر ۔تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ جوہانسبرگ
17 دسمبر – پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ پارل
19 دسمبر – دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔ کیپ ٹاؤن
22 دسمبر ۔ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔ جوہانسبرگ
26 تا30 دسمبر – پہلا ٹیسٹ ۔ سنچورین
3 تا 7 جنوری – دوسرا ٹیسٹ ۔ کیپ ٹاؤن