بھارتی ٹیم بدستو بارباڈوس میں قید،پرواز کب کی ،لینڈنگ کہاں،شیڈول سیٹ

بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ

بھارتی ٹیم بدستو بارباڈوس میں قید،پرواز کب کی ،لینڈنگ کہاں،شیڈول سیٹ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بارباڈوس میں اس وقت منگل کی دوپہر ہے ،جب پاکستان میں رات کے 11 بجے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم  بدستور بارباڈوس ہے۔سوال یہ ہے کہ بھارتی ٹیم اپنے ملک کب پہنچے گی۔

نئی اپ ڈیٹ یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم بارباڈوس کے مقامی وقت کے مطابق منگل کی شب بارباڈوس ایئرپورٹ سے پرواز پکڑے گی اور براہ راست نئی دہلی پہنچے گی۔

نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سے ان کی ملاقات ہوگی۔

بھارت نے 29 جون کو جنوبی افریقا کے خلاف سنسنی خیز 7 رنزکی جیت کے بعد 11 برس میں پہلی بار کوئی آئی سی سی ایونٹ اور 17 سال بعد ٹی 20 ورلڈکپ 2024 جیتا تھا۔

بھارتی کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو پورا وقت ہوٹلوں میں گزارنا پڑا ہے۔جنوبی افریقا کے چند ہی کھلاڑی بارباڈوس سے نکل پائے ہیں۔باقی بدستور بارباڈوس ہیں،کچھ میجر لیگ کیلئے اور کچھ لنکا پریمئر لیگ کیلئے جائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *