کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اہم ترین سیریز سے قبل سکیورٹی وفد پہنچ گیا،یہ حالات پاکستان کے بعد اب دیگر ممالک میں بھی ہونے لگے ہیں۔
کرکٹ جنوبی افریقہ (CSA) کا ایک تین رکنی وفد بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل معمول کے معائنے کے لیے ڈھاکہ پہنچا، جو اکتوبر کے وسط میں ہونے والی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے کرکٹ آپریشنز انچارج شہریار نفیس نےاس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ وفد چٹگرام اور میرپور دونوں مقامات کا دورہ کرے گا اور ملک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بات چیت کرے گا۔
جنوبی افریقا کا دورہ بنگلہ دیش،سکیورٹی وجوہ اہم،حتمی فیصلہ کب
جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ 21 اکتوبر کو ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گا جس کے بعد سیریز کا اختتامی میچ 29 اکتوبر کو چٹاگرام میں کھیلا جائے گا۔ پروٹیز ٹیم 3 نومبر کو روانہ ہوگی۔