لاہور،کرک اگین رپورٹ۔معمہ قومی کپتان کا،پی سی بی تینوں فارمیٹس کیلئے الگ کردار کا خواہاں،نائب کیلئے بھی مضبوط توجیہ .کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں اس بات پر بھی کام جاری ہے کہ مستقبل میں تینوں فارمیٹ کا الگ کپتان ہو۔ٹیسٹ کپتان الگ ہو۔ون ڈے کی قیادت کسی اور کی دی جائے اور ٹی 20 فارمیٹ کا کپتان کوئی اور ہو۔اس سلسلہ میں پی سی بی کی اعلیٰ کمان کے اہم افراد نے لب کشائی کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک ذریعہ کے مطابق وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بابر اعظم کیلئے ایک فارمیٹ میں کپتانی کی حمایت رکھتے تھے،انہیں کہا گیا تھا کہ ون ڈے کپتانی کوئی اور کرے گا،اس پر وہ خوش نہیں تھے۔نتیجہ میں کپتانی چھوڑی دی ہے۔اب پی سی بی کیلئے 3 کپتانوں کے انتخاب پر تجویز موجود ہے۔شان مسعود فی الوقت ٹیسٹ کپتان ہیں لیکن آگے کا ان کو بھی علم نہیں۔
محمد رضوان کو تمام فارمیٹس چھوڑیں۔2 فارمیٹ یعنی وائٹ بال کی قیادت دینے کیلئے بھی پی سی بی تیار نہیں ہے۔ہیڈ کوچ اور پی سی بی منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ ورک لوڈ محمد رضوان کو خراب کردے گا،جیسا کہ بابر اعظم کے ساتھ ہوا۔رضوان تینوں فارمیٹس کا بوجھ نہیں اٹھاسکیں گے،انہیں وائٹ بال کے 2 فارمیٹیس کیلئے بھی مشکل ہوگی۔
بریکنگ نیوز،بابر اعظم پی سی بی سے جدا،کپتانی چھوڑ دی،وجہ بھی آگئی
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے ایک ذریعہ نے مزید کہا ہے کہ ایک ایسا منظر نامہ ممکن تھا جہاں پی سی بی یا تو الگ الگ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان رکھے یا رضوان کیلئے ایک مضبوط نائب کپتان کا تقرر کرے جو رضوان کے بوجھ میں شراکت دار بنے۔ وکٹ کیپر بلے باز کو اپنے کام کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے کافی وقفہ اور مدد مل سکے۔اس صورت میں رضوان کا نائب ٹیم کی قیادت بعض اوقات کرے گا۔شاداب خان، صائم ایوب، شان مسعود،سلمان علی آغا اور شاہین دوسرے امیدوار ہیں جو یا تو رضوان کے نائب کے کردار کے لیے زیر غور ہیں یا پھر ٹیم کی قیادت کریں گے۔
بابر اعظم کی جگہ نیا وائٹ بال کپتان طے،ٹیسٹ کپتان کیلئے آخری موقع،اندرونی فیصلے
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرسٹن نے پہلے ہی پی سی بی کو آگاہ کر دیا تھا کہ بابر کے اعتماد اور فارم میں کمی کے بعد ان کے خیال میں کوئی دوسرا کھلاڑی دو فارمیٹس میں کپتانی کے دباؤ کو برداشت نہیں کرسکے گا۔
بابر اعظم نے ایک روز قبل اچانک استعفیٰ دیا تھا۔یوں 12 ماہ میں وہ دوسری بار مستعفی ہوئے۔پاکستان کے دونوں وائٹ بال فارمیٹس کے 2 کپتان بھی ہوسکتے ہیں اور ایک بھی لیکن ایک نائب کپتان اور ہوگا،ایک نائب کپتان دوسرا۔یہ فارمیٹ کے حساب سے ہی ہوگا۔
شکریہ ،پی سی بی نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کرکے اہم اعلان کردیا