| |

نئے بھارتی ہیڈ کوچ نے اپنا اسسٹنٹ فائنل کرلیا،معاوضہ پاکستانی کرنسی میں کتنا

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

نئے بھارتی ہیڈ کوچ نے اپنا اسسٹنٹ فائنل کرلیا،معاوضہ پاکستانی کرنسی میں کتنا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نئے بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے اپنے اسسٹنٹ کیلئے نام طے کرکے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے اپنے پرانے فرنچائز اسسٹنٹ کوچ ابھیشک نیئر کو بھارت کا اسسٹنٹ کوچ بنانے کی سفارش کی ہے۔ابھیشک  آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اسسٹنٹ کوچ تھے۔جہاں رائیڈرز نے گوٹم کی کوچنگ میں رواں سال آئی پی ایل جیتی تھی۔

ادھر میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے بھارتی ہیڈ کوچ کا معاوضہ بھارتی روپے میں ماہانہ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے ہے جوپاکستانی کرنسی میں 4  کروڑ روپے ماہانہ بنتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *