| | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سپر 8 کا اگلامیچ،میزبانوں کی جنگ،ایک کی رخصتی طے،دبائو ویسٹ انڈیز پر

بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سپر 8 کا اگلامیچ،میزبانوں کی جنگ،ایک کی رخصتی طے،دبائو ویسٹ انڈیز پر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ میزبان ممالک کی آپس کی جنگ،جوجیتا ایونٹ میں زندہ جو ہارا۔ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سے عملی طور پر باہر۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 کے اگلے میچ کی یہی کہانی ہے۔

ویسٹ انڈیز تیسرے ٹائٹل کا خواب دیکھ رہا ہے۔یہاں سے ناکامی کا مطلب خواب کا بکھرجانا ہوگا،جس انداز میں اس نے افغانستان کو 104 رنزکی شکست دی تھی،اس سے وہ سب جذبے زندہ ہوئے لیکن سپر 8 میں جو مایوس کن شکست اسے انگلینڈ سے ہوئی اس کے بعد اب بقا کی جنگ ہے۔سامنے کوہوسٹ امریکا ہے اوروہ بھی خلاف توقع ہے۔اسے ہرگز یہاں ہونا نہیں چاہئے تھا لیکن وہ ایک حقیقت ہے کیونکہ پاکستان کو اس نے ہرایا۔پھر بارش نے اس کی مدد کرکے پاکستان کی واپسی مسدود کردی۔

اب امریکا کا جائزہ لیں،سپر 8 میں اپنے پہلے میچ میں جس انداز میں اس نے جنوبی افریقا کو فائٹ بیک دی اور صرف 18 رنز سے وہ ہارے،اس سے ان کو نئی توانائی ملی ہے۔دوسرا وہ جانتے ہیں کہ وہ ہارے تو کیا ہوگا۔اس کے باہر ہونے کی توقع تو ہرایک کو ہے،اس لئے وہ دبائو سے آزاد ہیں۔تیسرا ان کو یہ بھی علم ہے کہ اب سارا دبائو  ویسٹ انڈیز پر منتقل ہوچکا ہے۔

ویسٹ انڈیز کو برینڈن کنگ کی خدمات حاصل نہیں ہیں اور اس کیلئے پریشانی ہوگی۔شمرون ہیٹمائر ان کی جگہ لے سکتے ہیں۔

برج ٹائون میں باقی وینیوز کے مقابلے میں کم اسکور بن رہے ہیں۔گیلی شام ہوگی ،بارش کے امکانات باقی ہیں لیکن قدرے کم۔ویسٹ انڈیز منسوخ میچ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

امریکا کی جیت کا مطلب کیا ہوگا۔

اس کا مطلب یہ ہوگا کہ 21 برس بعد کوئی ایسوسی ایٹ ملک آئی سی سی میگا ایونٹ کا سیمی فائنل کھیل جائے۔آخری بار 2003 میں کینیا نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلا تھا۔

ویسٹ انڈیز کو کیا کرنا ہوگا

ویسٹ انڈیز کو صرف جیت ہی نہیں،کچھ اچھے مارجن کی جیت درکار ہوگی۔نیٹ رن ریٹ میں وہ امریکا سے بھی نیچے ہے۔اب ویسٹ انڈیز باقی ماندہ 2 میچزز جیت کر نیٹ رن ریٹ کی مدد سے ہی آگے بڑھے گا یا پھر اسے توقع کرنی ہوگی کہ  امریکا انگلینڈ کو ہرادے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *