ملتان،کرک اگین رپورٹ۔پچ خود بخود پاکستان کیلئے کھیل رہی،پاکستان کتنا معمولی ہدف کرسکتا،رمیز راجہ کا تبصرہ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل رمیز سپیک پر بات کرتے ہوئے کرکٹ کے راجہ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اور خاص کر اس کے کھلاڑیوں نے اپنی تازہ ترین سلیکشن کو بہت حد تک اطمینان بخش قرار دلوایا ہے ۔
اسپنر ساجد خان ایک مختلف ایکشن کے حامل بولر ہیں ایسے ایکشن والے بولر کو کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔ اس کو ریڈ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے آخری سیشن میں یکدم تباہی مچائی اور اس کا کریڈٹ ساجد خان کو جاتا ہے ورنہ میں تو یہاں یہ تصور کر رہا تھا کہ یہاں انگلینڈ تیسرے دن کے کھیل کا اختتام تین وکٹ پر 300 رنز تک کرے گا لیکن پاکستان نےمعاملہ پلٹ دیا ہے ۔ اب بات برتری کی طرف اگئی ہے۔ پاکستان کی ٹیم کو اس میچ میں برتری لینی چاہیے ۔کیونکہ۔ وقت گزرے گا پچ مشکل ہوگی۔ پاکستان کوشش کریں کہ کھیل کے تیسرے دن گھنٹہ سوا گھنٹے میں انگلینڈ کو 300 کے اندر اؤٹ کرے 70 رنزکی لیڈ لے اور پھر بیٹنگ کرے۔ میچ چوتھے دن میں یقینی طور پہ ختم ہو جائے گا ا ویسے تو اس پچ پر اچھا سکور ہونا چاہیے لیکن پاکستان مجبوری میں اگر 150 کا 125 کا بھی ہدف دے تو انگلینڈ کے لیے یہ بہت مشکل ہو جائے گا۔ اس پہ یقین رکھنا ہوگا۔ پاکستان کھلاڑی جان لگا کر کھیلیں جبکہ یہ پچ پاکستان کے لیے ہی کھیلے گی۔ کیونکہ پچ دن بدن مشکل ہوتی جائے گی۔ اسپینرز کا راج ہوگا ۔پاکستان کی بیٹنگ لائن کی بھی تعریف کی ،خاص کر عامر جمال کی اور اخری نمبر پہ نعمان علی کی، جنہوں نے اج انگلینڈ کو اخری نمبرزپر زچ کیا۔ توقع سے بڑھ کر 366 سکور کیا۔
پاکستان سال کے تمام ٹیسٹ میچزکی دوسری اننگز کی کہانی،اب بھی ناکامی،دعویٰ اگیا