| | | |

بارش نہ کم لائٹ،سورج نے الٹا کھیل روک دیا

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

آپ نے ہمیشہ یہ تو سنا،دیکھا اور پڑھا ہوگا کہ کم روشنی،بادل،بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا لیکن یہ تو بہت کم ہوا ہوگا کہ روشنی کی وجہ سے کھیل بند ہوجائے۔ایک بار نیوزی لینڈ میں ایسا ہوا تھا،یہ بات بھی پرانی ہے۔

تازہ ترین واقعہ آسٹریلیا میں ہوا ہے۔سڈنی میں ویمنز بگ بیش لیگ فائنل تھا،اس دوران شام میں سورج کی لائٹ نے کھیل روکنے پر مجبور کیا۔الیسا ہیلی کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں تھی،اس کی کھلاڑی اننگ جاری نہ رکھ سکیں۔کھیل روکنا پڑا۔امپائرز نے اتفاق کیا کہ غروب ہوتے سورج کی روشنی خطرہ ہے،اس لئے کھیل سورج کی وجہ سے روک دیا گیا۔ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے  147 رنزبناکر سڈنی سکسرز کو 10 رنز سے ہرادیا۔

بڑا اپ سیٹ،سری لنکا کو افغانستان کے ہاتھوں شکست،ورلڈکپ انٹری دائوپر

سڈنی میں سورج کے غروب ہونے کا نظارہ شاندار تھا۔جب تک وہ مکمل غروب نہیں ہوگیا،اس وقت تک کھیل دوبارہ شروع نہیں ہوا۔کرکٹ فینز نے اسے نہایت دلچسپی اور مزے سے دیکھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *